عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل// غیر قانونی کان کنی کے خلاف مسلسل اور مؤثر مہم کے تحت گاندربل پولیس نے ضلع بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران پولیس ٹیموں نے 8 گاڑیاں ضبط کیں جن میں 5 ٹریکٹر اور 3 ٹپر شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر معمولی معدنیات کی نکاسی اور ترسیل میں ملوث پائی گئیں۔یہ گاڑیاں بغیر لازمی اجازت ناموں کے نالہ سندھ سے نکالا گیا معدنی مواد منتقل کر رہی تھیں۔ جیالوجی و مائننگ محکمہ کے ساتھ قریبی رابطے میں متعلقہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کر لیا، اور علاقے میں غیر قانونی معدنیات کی ترسیل کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا۔پولیس نے قدرتی وسائل کے تحفظ اور ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے سدباب کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک بار پھر سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی ترسیل سے باز رہیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔