پیرس //فرانس میں سیکورٹی فورسز کے ہزاروں اہل کارمظاہرین کے ہاتھوں پٹنے کے بعد اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پرنکل آگئے۔ پیرس میں کیے گئے مظاہرے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں اپنے لیے سیاسی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ انہیں تنخواہ خدمت کی ملتی ہے مرنے کے لیے نہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانسیسی کی پارلیمان کے سامنے 35 ہزار پولیس اہل کاروں نے سیکورٹی فورسز پر ہونے والے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔