جموں//مطالبات منوانے کیلئے جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوی ایشن نے منگل کو جموں میں غیر معائنہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے کہا کہ مطالبات منوانے کیلئے برسوں سے برسر جد و جہد ہیں اور ابھی تک کسی بھی سرکار نے جسمانی طور نا خیز افراد کے مسائل و مطالبات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہ بار بار احتجاجی مظاہروں کے بعد بھی ہمیں صرف یقینی دہانیاں کے سوا کچھ بھی نہیں مل رہا ہے اور زمینی سطح پر بھی کوئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ ایک بار پھر سرکار کی عدم توجہی پر جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے کئی مرتبہ سرکار پر زور دیا کہ ان کے مسائل و مطالبات کو حل کئے جائیںتاہم آج تک زمینی سطح پر کچھ نہیںکیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے سرکار کو یکم فروری تک ہی مہلت بھی دی تھی تاہم سرکار کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانے کے بعد ہم بھوک ہڑتال شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ بٹ نے کہا کہ اگر اس بھوک ہڑتال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر پر عائد ہو گی ۔