قاہرہ //نہرِ سوئز میں پھنسے ایک مال بردار بحری جہاز کے مالکان نے کہا ہے کہ انہیں اسے دوبارہ پانی میں اتارنے میں ‘شدید مشکلات' کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مصر کی مصروف ترین شپنگ لینز میں سے ایک عارضی طور پر بند ہے۔ ریسکیو ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بندش چند دنوں یا ہفتوں تک بھی جاری رہ سکتی ہے جس سے ممکنہ طور پر عالمی سطح پر سپلائی نیٹ ورک کو ایک دھچکا لگے گا اور کاروباروں کو افریقہ کے جنوبی سرے کے آس پاس کارگو جہازوں کو بھیجنا پڑے گا۔ایک بڑے آپریٹر ہپگ لائیڈ نے بتایا کہ اس کے 5 جہازوں کو روکا گیا ہے اور وہ اب ممکنہ طور پر دوسرا مقام ڈھونڈ رہے ہیں'۔مصر کی نہرِ سوئز اتھارٹی (ایس سی اے) نے کہا کہ وہ ایم وی ایور گیون، جو 400 میٹر (1300 فٹ) لمبا جہاز ہے اور منگل کے روز ریت کے طوفان میں پھنس گیا تھا کو نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے ٹگ بوٹس، ڈریجرز اور بھاری مشینریز تعینات کردی گئی ہیں تاہم اب تک جہاز اپنے مقام سے ہلا تک نہیں۔ڈچ ادارے سمِٹ سیلویج کے سربراہ پیٹر برڈوسکی، جو اس سے قبل اطالوی کروز جہاز کوسٹا کونکورڈیا اور ڈوبے ہوئے روسی جوہری سب میرین کرسک پر کام کرچکے تھے، نے کہا کہ 'یہ واقعی ساحل سمندر کی ایک بھاری وہیل ہے'۔اس کی اصل کمپنی بوسکالیس کے سی ای او برڈوسکی نے بتایا کہ ریسکیو کمپنی جمعرات کے روز ایک ٹیم کو سائٹ پر تعینات کررہی ہے۔