عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کانگریس کے ممبر اسمبلی نظام الدین بٹ نے ہفتہ کو کہا کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مشکل معاشی و انتظامی حالات کے باوجود ایک ترقی پسند بجٹ پیش کیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بجٹ انفراسٹرکچر، بے روزگاری اور معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں پر مرکوز ہے۔ بٹ نے کہا کہ یوٹی حیثیت کے تحت محدود اختیارات کے باوجود وزیراعلیٰ نے ترقیاتی ترجیحات کو متوازن انداز میں رکھنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔کانگریس ایم ایل اے نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر مرکز پر مالی معاونت کیلئے مکمل طور پر منحصر ہے، اور بجٹ کی کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ نئی دہلی کتنا مالی مدد فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا’’موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ نے اچھا کام کیا ہے۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، اب یہ مرکز کی سخاوت پر منحصر ہے‘‘۔