جموں//سپریم کورٹ کے جج جسٹس رنجن گگوئی جونیشنل لیگل سروسزاتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کے ایگزیکٹیوچیئرمین بھی ہیں نے مشری والا میں منعقدہ میگالیگل سروسزاینڈاویئرنیس کیمپ میں شرکت کی۔ایک روزہ کیمپ کاانعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی ،جموں نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے نیشنل لیگل سروس اتھارٹی ،جے اینڈکے ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی اورجے اینڈکے سٹیٹ لیگل سروسزاتھارٹی کی ہدایات پرمنعقدکیا۔اس دوران تقریب میں جج ،جے اینڈکے ہائی کورٹ جسٹس علی محمدماگرے(ممبر،این ایل ایس اے وچیئرمین جے اینڈکے ہائی کورٹ لیگل سروسزکمیٹی )، ڈویژنل کمشنرجموں ہیمنت کمارشرما،پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جموں ونودچیٹرجی کول،چیئرمین ڈی ایل ایس اے،ڈپٹی کمشنرکمارراجیورنجن کے علاوہ لیگل اتھارٹیز ،ضلع انتظامیہ کے سینئرعہدیداران موجودتھے۔کیمپ کامقصد لوگوں کوقانون کی جانکاری دیناتھااوران کے مسائل کانپٹارہ کرناتھا تاکہ لوگوں کوسماجی انصاف مل سکے ۔کیمپ کے دوران مختلف 597 افرادمستفیدہوئے جن کی نشاندہی پیرالیگل والنٹیئرز نے کی مختلف ریاستی ورمرکزی سرکارکی سکیموں بشمول آئی سی ڈی ایس (لاڈلی بیٹی)، اجولایوجنا، سوچھ بھارت مشن ،پی ایم اے وائی،پی ایم ایس بی وائی،جن دھن یوجنا، این یوایل ایم، پی ایم ای جی پی، آئی ایس ایس ایس ٹو،ایس سی پی ، سوبھاگیہ، سوائل ہیلتھ کارڈس، کے سی سی ، جے ایس وائی، ڈس ایبلٹی سرٹیفکیٹس، سکالرشپس وغیرہ شامل تھیں۔اس دوران سرحدی گولہ باری کے 7متاثرین کومعاوضہ دیاگیا۔قبل ازیں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج ونودچٹرجی کول نے استقبالیہ خطاب کیااورنظامت کے فرائض سب رجسٹراروسیکریٹری ڈی ایل ایس اے جموں سواتی گپتانے انجام دیئے۔کیمپ کاافتتاح جج جے اینڈکے ہائی کورٹ جسٹس علی محمدماگرے نے جے اینڈکے ہائی کورٹ جج جسٹس ایم کے ہانجورہ کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر 18 سرکاری محکموں اورتنظیموں نے مختلف سکیموں سے متعلق بیداری سٹال بھی لگائے تھے۔