آل جموں کشمیر پنچائیت کانفرنس کا پریس کانفرنس میں اعلان | ڈی ڈی سی ممبران کو ایکٹ سے باہر کچھ ملا تو احتجاج کریں گے
نیوز ڈیسک
سرینگر//آل جموں و کشمیر پنچائیت کانفرنس نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ڈی ڈی سی چیئر پرسن کوایکٹ کے مطابق سب کچھ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا اگر حکومت نے اس ایکٹ سے باہر دبائو میں آکر کوئی قدم اٹھایا تو ہم دلی میںجنتر منتر ر پر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہم پیسو کیلئے جد جہد نہیں کریں گے، انہوں نے بتایا ہم عوام کی جد و جہد کیلئے کام کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں9اور10مارچ کو ڈی ڈی سی کونسلروںکی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے وہ بد قسمتی ہے ۔انہوں نے بتایا ہم نے جموں و کشمیر تین پہیہ والے سسٹم کیلئے جد وجہد کی ہے اور ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ہم رقومات کیلئے جد و جہد نہیں کر رہے ہیں ۔کانفرنس کے صدر انیل شرمانے بتایا میں سرکار تک یہ بات پہنچانا چاہتا ہوں کہ میرے مہانہ تین ہزار روپے جو ایک سرپنچ کو ملتے ہیں اسکو بھی گونر کے راحت فنڈ میں جمع کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا ہم پیسوں کیلئے جد و جہد نہیں کریں گے بلکہ ہم ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے جد و جہد کریں گے ۔ انہوں نے بتایا جموں سے کشمیر تک تمام سرپنچ اس بات کیلئے یک زبان ہیں ۔انہوں نے بتایا ہم نے جموں و کشمیر میں پنچ ،سرپنچ اور ڈی ڈی سی ممبران کے طاقت کیلئے جو خواب دیکھا تھا اس کو اس احتجاج کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا ہم پنچ سرپنچ پیسو کیلئے احتجاج نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم گائوں دیہات میں رہائش پزیر لوگو کیلئے کام کریں گے ۔مزکورہ صدر نے بتایاکہ انہیں سرکار نے جو دیا تھا وہ ایکٹ کے مطابق دیا ہے۔ انہوں نے بتایا اگر انہیں ایکٹ سے باہر کوئی بھی چیز دی گی تو ہم تمام پنچایتی اراکین جموں سے دلی جا کر جنتر منتر ر پر احتجاج کریں گے ۔
راجوری میں تالاب سے خاتون کی لاش برآمد
سمت بھارگو
راجوری //جمعہ کی سہ پہر کو ایک خاتون کی لاش راجوری کے ایک گاؤں میں تالاب سے برآمد ہوئی۔جس کی شناخت 40سالہ غلام فاطمہ زوجہ محمد جمیل ساکن سونی راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر کو کچھ لوگوں نے گاؤں کے تالاب میں ایک لاش پڑی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس چوکی چنگس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی طویل میں لیکر پوسٹ ماٹم کیلئے راجوری کے جی ایم سی ہسپتال پہنچایا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کا چھاتروں میں کیمپ
کشتواڑ //ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر کشتواڑ طارق پرویز قاضی کی نگرانی میں ٹی آر سی چھاترو میں (ALIMCO) کے تعاون سے معذور افراد کی امدادکیلئے ایک تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیا۔مذکورہ کیمپ میں 150 سے زائد معذور افراد کی تشخیص کی گئی ۔اس دروان بتایا گیا کہ 150 افراد میں سے 77 کی شناخت ٹیم نے کی تھی جن کو مستقبل میں مفت مصنوعی اعضا فراہم کئے جائیں گے جس کی انہیں ضرورت تھی۔کیمپ میں معذور افراد کو محکمہ کے اہتمام سے چلنے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ کیمپ میں علاقہ کے پنچایتی اراکین کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ محکمہ سماجی بہبود ضلع کے دیگر مقامات پر بھی اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد کررہا ہے۔
تھنہ منڈی میں بھٹیلی نالہ پر پل کی تعمیر کا مطالبہ
نمائندہ عظمی
تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے پسماندہ علاقہ بھٹیلی کے عوام کا برسوں سے یہ مطالبہ ہے کہ وہا ںایک پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ،لیکن لوگوں کا یہ مسئلہ حل ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دے رہا ہے ،کیونکہ حکام کی جانب سے اس مسلے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ علاقہ کے سماجی کارکن مقصود خان ،شمیم احمد،محمد اقبال، عبدالحمیدنامی شہریوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ،عوام بھٹیلی گذشتہ کئی برسوں سے پل کے نام پر ووٹ دیتے آئے ہیں اور سیاسی رہنماؤں نے آپنی روٹیاں سینکنے کی خاطر اس پل کے نام پر ہمیشہ ووٹ بٹورے لیکن اب تک ان کے ووٹ کی قیمت ادا نہیں ہو سکی۔عوام کا کہنا ہے کہ پل کی عدم دستیابی کے نتیجے میں طلاب اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص کر برسات کہ موسم میں جب دریا میں پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے تو دریا کو پار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔وہی مریضوں و بزگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے گورنر و ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دے کر محکمہ کو ہدایت دیں تاکہ بھٹیلی نالہ پر پل تعمیر ہو سکے اور لوگوں کی مشکلات کا ازلہ ہو سکے ۔
پنچایتی راج ایکٹ مکمل طور نافظ کیا جائے :سرپنچ ایسوسی ایشن
بختیار حسین
سرنکوٹ// سرپنچ ایسوسی ایشن سرنکوٹ نے پریس کے نام جاری بیان میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنچایتی اراکین کو پنچایتی راج ایکٹ کے مطابق مکمل اختیارات دئیے جائیں، تاکہ الیکشن کے دوران ان کی طرف سے لوگوں کے ساتھ کئے گے وعدوں کو پورا کیا جا سکے۔سرپنچ ایسوسیشن سرنکوٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے پنچایتی راج ایکٹ کولاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا، جسکے تحت سرپنچوں ، بی ڈی سی و ڈی ڈی سی نمائندگان کو اختیارات دئے جانے تھے ،تاہم پنچایتی راج ایکٹ کے اصولوں کے مطابق ہنوز انہیں اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ جسکی وجہ سے پنچایتی نظام سے لوگوں کا بھروسہ ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل پنچایتی نمائندگان نے جو وعدے لوگوں کے ساتھ کئے وہ تب تک پورے نہیں کئے جا سکتے جب تک پنچایتی راج ایکٹ کے تحت سرپنچوں کو تمام تر اختیارات نہ دئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پنچایتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اب وہ ان کا اعتماد پنچایتی نظام سے ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پنچایتی نمائندگان کو مکمل طور اختیارات دئے جائیں تاکہ پنچایتوں میں ترقیاتی کام ہو سکیں۔
انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کیلئے بیداری پروگرام کا مطالبہ
بختیار حسین۔
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے تاجروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کے حوالے سے جانکاری فراہم کی جائے کیونکہ بغیر جانکاری کے انہیں اس حوالے سے کوئی علمیت نہیں ہے کہ اس کا استعمال کیسے کیا جائے ۔انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کوسرنکوٹ میں ایک جانکاری پروگرام منعقد کرانے کیلئے ہدایات جاری کی جائے تاکہ دکانداروں کو اس حوالے سے مکمل معلومات مل سکے کہ اس کی گائڈ لائن کیا ہیں ۔
روئوف ڈار کو صدمہ، اہلیہ انتقال کر گئیں
راجوری //ماڈل ہائر اسکینڈی اسکول راجوری کے پرنسپل عبدالرئوف ڈار کی اہلیہ فریدہ بیگم جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے داعی اجک کو لبیک کہہ گی۔مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور اْنکا علاج بھی چل رہا تھا۔وہ محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں۔مرحومہ کو ان کے آبائی مقبرہ پلانگڑھ میں پرنم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیا ان کے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں کے کارکنان کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ضلع راجوری اور تھنہ منڈی کی سماجی اور غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ بیوپار منڈل اراکین نے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کی ہے اور دعاء کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔