شوپیاں ضلع کے رہائشی کنبے کا دعوایٰ
ہلاک شدہ 1جنگجو ان کا بیٹا ہے
سمت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقہ میں جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے دو ملی ٹینٹوں کی شناخت کے سلسلہ میں شوپیاں کے ایک کنبہ کی جانب سے دعوایٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک ہوئے ملی ٹینٹوں میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں ضلع کے ایک گاﺅں کے رہائشی ایک کنبہ کی جانب سے تھنہ منڈی پولیس سٹیشن کا رخ کیا گیا ہے جہاں انہوں نے دعوایٰ کرتے ہوئے کہاکہ ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کیا گیا جس کے بعد اس سلسلہ میں مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
سندر بنی و نوشہرہ میں فوج کی تلاشی مہم جاری
رمیش کیسر
نوشہرہ //سرحدی ضلع راجوری کے سندر بنی اور نوشہرہ سب ڈویژن میں فوج کی جانب سے شروع کر دہ تلاشی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سندر بنی کے مختلف دیہات میں سے مشکوک نقل و حرکت کے سلسلہ میں اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی دیہات کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کی ہوئی ہے جو کہ دوسرے روز بھی جاری رہی ۔اسی طرح نوشہرہ سب ڈویژن کے کئی دیہات میں بھی فوج کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے جو کہ دوسرے روز مسلسل جاری رہی تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک کوئی مشکوک چیز برآمدنہیں ہوئی تھی ۔
مینڈھر کالج میں جشن آزادی مشاعرے کاانعقاد
جاوید اقبال
مینڈھر //گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھرکے شعبہ اردو اور شعبہ سیاسیات کی جانب سے ’جشن آزادی ‘مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔اس مشاعرے میں ملکی سطح کی ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔معروف ادیب پرتپال سنگھ بیتاب کی صدرا ت میں منعقدہ پروگرام کے دوران گور نمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل پروفیسر مشرف حسین شاہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل موصوف نے شاعری کو زندگی اور سماج کا ایک اہم حصہ آور آئینہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ شاعرے کی روایت کو قائم رکھیں ۔پروگرام کے دوران گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے پرنسپل نے بھی شاعری کے موضوع پر اپنے تفصیلی خیالات کا اظہار کیا ۔مشاعرے میں ڈاکٹر راشد عزیز سیفی صدر شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی' ڈاکٹر شمس کمال انجم صدر شعبہ عربی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، پرویز رحمانی، فوزیہ رباب، روبینہ میر، اشوک کمار شرما پارس، شعیب کیانی، جلال دین فانی، ڈاکٹر امجد علی بابر، رہبر رضا' امتیاز رومی، عبدالمنان صمدی اور سرتاج حفیظ راٹھور وغیرہ نے بھی شرکت کی ۔اس دوران شاعروں نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے سامعین کے ذوق سماعت کو تسلی بخشی۔
پونچھ میں چوری کی مسلسل وار داتیں
وارڈنمبر 2سے چور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لے گئے
حسین محتشم
پونچھ //پچھلے کچھ عرصہ سے قصبہ پونچھ میں چوری کی وارداتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب بھی چوری کی ایک واردات وارڈ نمبر 2محلہ کامسر میں پیش آئی جب عاصف جاوید نامی شخص کے گھر سے نامعلوم چوروں نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی کے علاوہ دو عدد ایف ڈی آر اور دیگر سامان چرا لیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ کچھ دنوںکےلئے اپنے گاو¿ں گیا ہوا تھا جب واپس لوٹا تو گھر میں سب کچھ بکھرا پڑا دیکھا اور تال ٹوٹے ہوئے تھے۔انہوںنے بتایا کہ ان کے گھر میں دو ایف ڈی آر تھی وہ بھی غائب ہیں جبکہ دیگر سامان بھی چوری ہوا ہے۔ متاثرہ شخص نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ پونچھ میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ایف آئی درج کے کے کاروائی شروع کر دی۔واضح رہے کہ پونچھ اور اس گرد نواح میں کافی عرصہ سے ہورہی مسلسل چوری کی وارداتوں پرعوام پونچھ نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوے،چوری کی مسلسل وار داتوں پرروک لگانے اور چوری کی وار داتوں کو انجام دینے والے نامعلوم چوروں کاس±راغ لگانے کی محکمہ پولیس سے اپیل کی ہے۔
ضلع ترقیاتی کونسل پلان مرتبہ
ساتھرہ کی 4پنچایتوں کو نظراندز کرنے کا الزام
حسین محتشم
پونچھ//حال ہی میں ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل کا پلان مرتب ہوا جس میں ساتھرہ بلاک کی چار پنچایتوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن جاوید اقبال ریشی،چیئر مین جموں کشمیر انصاف موو¿منٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے اس پلان کو منسوخ کرکے از سر نو مرتب کرکے دھڑہ، فتح پور، ڈنہ دھکڑاں، موہربن اور کہنو کو اس میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوِے کہا کہ مذکورہ پنچایتوں سے حالانکہ ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئر مین جو ساتھرہ سے رکن ضلع ترقیاتی کونسل بھی ہیں، کو اچھے ووٹ ملے ہیں لیکن شائد قومی تعصب کی بنیاد پر ان لوگوں کو پھر سے نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ ان علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نیشنل کانفرنس کے لیڈران چیئر مین کو بی جے پی کے ساتھ منسلک ہونے کا الزام عائد کرکے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے تھے، مگر بعد میں چیئر مین کیلئے نیشنل کانفرنس نے اپنے دونوں ووٹ پھر بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار کو ہی دے دئے۔ انہوں نے مرتب شدہ پلان کو منسوخ کرکے از سر نو مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پلان کو دوبارہ نہیں بنایا گیا اور مذکورہ علاقہ جات جن کی ابادی تقریباً دس ہزار افراد سے زیادہ، ووٹ پانچ ہزار سے زیادہ ہیں تو جموں و کشمیر انصاف موو¿منٹ سڑکوں پر اتر کر عوام کے ساتھ زبر دست احتجاج کرے گی۔