تنظیم المکاتب پونچھ کے کامیاب بچوں میں انعانات تقسیم
حسین محتشم
پونچھ//تنظیم المکاتب گولہ گنج لکھنو کے زیر انتظام امامیہ مکتب پونچھ کے سالانہ امتحان میں کامیاب طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔انتظامیہ کمیٹی انجمن جعفریہ پونچھ نے مکتب کے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے مکتب کو مفعال اور کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون دینے کی یقین دہانی کروائی۔ تنظیم المکاتب کے کفایت حسین صوفی نے مکتب میں مالی مشکلات و والدین کے تعاون پے روشنی ڈالی۔مکتب کے مدرس امام جمعہ و جماعت مولانا سید ظہور حسین نقوی نے مکتب میں پیش آنے والی دشواریوں کودور کرنے کےلئے منتظمین سے اپیل کی۔انہوں نے مکتب کے انفرا سٹریکچر و دیگر سامان کو ضرورت کے مطابق دستیاب کرنے کو کہا۔اس موقع پر مکتب کے منتظم وممبر انجمن جعفریہ پونچھ کے ممبر جعفر حسین ونتو، انتظار حسین صوفی، زکی حیدر، ڈاکٹر علمدار عدم، نجم جعفری، اسٹنٹ پرفیسر ضیغم عباس صفوی، صابر حسین ذینگر ،محبوب حسین ونتو، مقصود حسین قلی، محسن علی صوفی، جاوید علی قلی، ظفر یاسین صفوی، یاور عباس بٹ، طاہر عباس وانی موجود تھے۔
نوشہرہ میں تلاشی مہم تیسرے روز میں داخل
رمیش کیسر
نوشہرہ //راجوری ضلع کے سب ڈویژں نوشہرہ میں فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں شروع کردہ تلاشی مہم تیسرے روز بھی جاری رہا ۔گزشتہ دنوں سب ڈویژن کے کچھ سرحدی دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔اس مہم کے دوران حد متارکہ کے ملحقہ کئی دیہا ت کا محاصرہ کر کے تلاشی کی جارہی ہے ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے خطہ پیر پنچال میں ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی چوکسی اختیار کرلی ہے ۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ کے سرحدی دیہات مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جسکے بعد ایک تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔اسی کے علاوہ خطہ میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔
سابق وزیر لعل محمد صابر کو خراج عقیدت پیش
جاوید اقبال
مینڈھر //سابقہ ریاستی وزیر لعل محمد صابر کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ان کے آبائی گاو¿ں ساگرہ دابڑاج میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سماج کی تعمیر وترقی کےلئے مرحوم کی خدمات کو یاد کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنے وقت اقتدار میں بغیر کسی ذات پات کے حدمت خلق کرنے میں اپنا نمایاں کردار اداکرنے کا اعزاز حاصل کیا جس کی وجہ سے آج بھی ان کے اصال ثواب کے لئے مغفرت کے ساتھ ساتھ ختمات شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس موقعہ پر تقریب میں مینڈھر کےساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
حیات پورہ ۔سکھا کس سڑک نامکمل
لوگوں نے تعمیر اتی عمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا
پرویز خان
منجا کوٹ //منجا کوٹ تحصیل کے حیات پورہ علاقہ میں تعمیر ہونے والی رابطہ سڑک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔مکینوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی عرصہ قبل درختوں کی کٹائی عمل میں لائی گئی تھی لیکن ابھی تک حیات پورہ تا سکھا کس رابطہ سڑک کو تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے تعمیراتی عمل شروع نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک دہائی قبل اس عمل کا آغاز کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن محکمہ کی لاپرواہی مکینوں کےلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے ۔غور طلب ہے کہ رابطہ سڑک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی دیہات کی عوام پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو مکمل کرنے کےلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیںجبکہ لاپرواہی کے سلسلہ میں محکمہ کے ملازمین کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
پانی کے سپلائی ٹینک میں گر کر ملازم لقمہ اجل
محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ جل شکتی میں عارضی بنیادوں پر خدمات انجام دینے والا ایک ملازم پانی کے ٹینک میں گرکر لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن کی پنچایت حبی میں محمد سلیمان ولد مصری پانی کی سپلائی کےلئے واٹر سپلائی ٹینک میں پانی کا معائینہ کررہا ہے جس کے دوران وہ اچانک ٹینک میں گرکر لقمہ اجل بن گیا ۔حادثے کی خبر موصول ہونے کے بعد لاش کو پانی کے ٹینک سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ ملازمین محکمہ میں گزشتہ کئی عرصہ سے عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جبکہ اس کے تین بچے بھی ہیں ۔مقامی لوگوں کےساتھ ساتھ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین جاوید اقبال چوہدری نے حادثے ہر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ او ر متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ غریب کےساتھ انصاف کیا جائے ۔
پہاڑی سے پھسل کر خاتون فوت
محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ دراج کی ایک خاتون پہاڑی سے پھسل کر لقمہ اجل بن گئی ۔پولیس نے بتایا کہ دراج پنچایت میں ایک خاتون پہاڑی علاقہ میں گھاس کٹائی میں مصروف تھی جس کے دوران اس کا پاﺅں پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔خاتون کی شناخت سلما بیگم زوجہ عبدل لطیف کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا ۔قانونی لورزمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
سرنکوٹ میں عید میلاد النبی تقریبا ت کا آغاز
بختیار کاظمی
سرنکوٹ //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح سرنکوٹ میں بھی عیدد میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مذہبی مقامات و مساجد کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں جامع مسجد ناڑی سنئی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران مولانا قاری اشرف امام و خطیب جامع مسجد سنئی نے رسول پاک ﷺ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اسلام اور رسول پاک ﷺ کے امن کے پیغام کو عام کرنے کےلئے اپنا رول ادا کریں ۔ان کے علاوہ مولانا عبد اللہ رضوی، مولانا سید اخلاق حسین قادری امام و حطیب مولانا ارشد قادری نے میلاداور نماز پر روشنی ڈالی اور عقائد کی اصلاح کرنے پر زور دیا ۔مقررین نے کہاکہ رسول پاک کی آمد کےساتھ ہی دنیا سے جہالت مٹ گئی جبکہ پوری دنیا میں نور ہی نور نظر آنے لگا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مسلمان کئی طرح کی برائیوں میں ملوث ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی طرح کے مسائل کا شکار بھی ہیں ۔انہوں نے اسلامک تعلیمات کو عام کرنے کی تلقین بھی کی ۔
ضلع ہسپتال پونچھ میں ڈاکٹروں کی قلت
مریض علاج معالجہ کےلئے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور
حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے غریب عوام پریشان حال ہیں۔مقامی لوگوں نے حکام بالخصوص محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر کی تعینات کے سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع پونچھ کی عوام کی اکثریت پسماندہ ہیں جو دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے حاصل کر کے کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ کسی دوسرے ضلع میں اپنا علاج ومالجہ نہیں کرواسکتے ہیں کیونکہ ان غریب مریضوں کے پاس اتنے وسائل ہی نہیں ہیں کہ وہ دوسرے ضلع یاریاستوں کے شفاخانوں میں اچھی طرح اپنا علاج کرواسکیں۔ سماجی راہنما عبدلرشید شاہپوروی نے کہا کہ کہ راجہ دیو سنگھ ضلع ہسپتال کا ب±را حال ہے۔ انھوں نے کہا کہ تقریبا دو سال قبل ضلع ہسپتال پونچھ میں تعینات آنکھوں کے ڈاکٹر انیل بھلہ سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعد سے اب تک ہسپتال میں آنکھوں کا ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدرہسپتال میں آنکھ کا ڈاکٹر ، کان، ناک، گلے کا ڈاکٹر،چمڑی کا ڈاکٹر اور دماغ کا ڈاکٹر نہیں ہے۔مکینوں نے کہا کہ یہاں کی غریب عوام کےلئے نہ تو سابقہ سرکاروں نے توجہ دی اور نہ ہی موجودہ لیفٹیننٹ گورنر کے انتظامیہ ہمارے ضلع پررحم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسپتال پونچھ میں خالی ڈاکٹروں کے اسامیوں کو فوری طور پر کیا جائے۔
تھنہ منڈی میں فائر سروس سٹیشن قائم کر نے کا مطالبہ
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // سب ڈویژنتھنہ منڈی کی عوام نے تھنہ منڈی میں فائر اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے متعدد عہدیداروں نے وعدے کئے لیکن سوائے یقین دہانیوںکے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ عوام کے مطابق پچھلی کئی دہائیوں سے تھنہ منڈی کےلئے فائر سروس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن فائر اسٹیشن کے لئے عوام کا ایک دیرینہ خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ عوام کا کہنا تھا کہ تھنہ منڈی اور مضافات میں آگ کے حادثات رونما ہونے کی صورت میں راجوری فائر اسٹیشن سے جب تک گاڑی تھنہ منڈی پہنچتی تب تک آگ لاکھوں روپے کی دکانیں اور مکانات خاک کے ڈھیر میں تبدیل کر چکی ہوتی ہے۔ عوامی نمائندوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے کو لیکر انھیں سوائے یقین دہانی کے آج تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ اس موقع پر عوام تھنہ منڈی نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر تھنہ منڈی کےلئے فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Contents
تنظیم المکاتب پونچھ کے کامیاب بچوں میں انعانات تقسیمنوشہرہ میں تلاشی مہم تیسرے روز میں داخل سابق وزیر لعل محمد صابر کو خراج عقیدت پیش حیات پورہ ۔سکھا کس سڑک نامکمل لوگوں نے تعمیر اتی عمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا پانی کے سپلائی ٹینک میں گر کر ملازم لقمہ اجل پہاڑی سے پھسل کر خاتون فوتسرنکوٹ میں عید میلاد النبی تقریبا ت کا آغاز ضلع ہسپتال پونچھ میں ڈاکٹروں کی قلتمریض علاج معالجہ کےلئے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور تھنہ منڈی میں فائر سروس سٹیشن قائم کر نے کا مطالبہ