رام بن میں 1533 ٹیکے لگائے گئے، 1816 نمونے جمع
رام بن//رام بن ضلع میں 1533 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسررام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1816 نمونے اکٹھے کیے ہیں، جن میں 361 RT-PCR اور 1455 RAT نمونے شامل ہیں، اس کے علاوہ ضلع میں مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 1533 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔ دریں اثنا نافذ کرنے والی ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو فیس ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔
ڈوڈہ ضلع میں 5 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
جمعہ کو کووڈ 19 کے 3 نئے معاملات ،1 مریض صحتیاب
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میںکورونا وائرس کے صرف 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 1 مریض صحتیاب ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ایک مریض صحتیاب ہوا ہے۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ 22 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7739 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 501058 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
وارڈ 12 میں سٹریٹ لائٹس اورکوڑے دان نصب کرنیکامطالبہ
کشتواڑ//عاصف بٹ//قصبہ کشتواڑ کے وارڈ نمبر 12 میں سٹریٹ لایٹیں و کوڑا دان نصب کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔لوگوںنے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد ، عمر محلہ و باغوان محلہ میں سولر لایٹیں و کوڑے دان لگائے جانے چاہئیں۔لوگوں کے مطابق سردیوں میں بجلی کی عدم دستابی کے سبب عوام کو سخت مشکلات آتی ہے، اسلے محکمہ سولر لایٹیں نصب کرے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے میونسپل کمیٹی کے نائب صدر و ایگزیکٹو افسر کشتواڑ سے سولر لایٹیوں و کوڑے دانوں کو گلی کوچوں کے اندر لگانے کا مطالبہ کیا۔
پہاڑی علاقوں کی از سر نو حد بندی کی جائے:پہاڑی کور کمیٹی چناب ویلی
ایل جی انتظامیہ سے 8 نکاتی مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //چناب ویلی پہاڑی کور کمیٹی نے جموں و کشمیر میں نئے سرے سے پہاڑیوں کی حدبندی کرنے و خطہ پیر پنجال و وادی کے دیگر حصوں کی طرح پرانے ضلع ڈوڈہ کے دائرے اختیار والے علاقوں کو بھی اس زمرے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پہاڑی کور کمیٹی کے بانی صداقت ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ، راجوری، اوڑی ،ٹنگدھار و کرنا کے ساتھ ساتھ وادی چناب کے بھی پہاڑی بولنے والوں کی تعداد کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پونچھ اور راجوری میں نیچے سے شروع ہو کر جہاں بولی جانے والی زبان پونچی یا پہاڑی یا پوٹھوہاری ہے۔ یہ زبان ہند آریائی زبانوں کے لہندا پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جبکہ مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے ہمارے پاس ڈوگری زبان ہے، جسے پنجابی زبان سمجھا جاتا تھا اور اب بھی پنجابی کے ساتھ بہت زیادہ مشترکات ہیں لیکن اب ڈوگری کو ایک آزاد زبان اور مغربی ہمالیائی پہاڑی زبان کے گروپ کی اہم زبانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ملک نے کہا کہ ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے علاقے نسلی اعتبار سے متنوع ہیں اور جو زبانیں بولی جاتی ہیں وہ پہاڑی ہیں۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے پہاڑی کور کمیٹی کی طرف سے 8 نکاتی لاگو کرنے کی مانگ کی ہے جس میں ریزرویشن قوانین میں ترمیم،بھرتی عمل میں 4 فیصد ریزرویشن اور اکیڈمک و پروفیشنل کالجوں میں مفت داخلہ، پہاڑی بولنے والے لوگوں کی ترقی کے لیے جے کے بورڈ کی طرف سے اسکول جانے والے پہاڑی بولنے والے طلباء کو اسکالرشپ کی، ڈوڈہ کشتواڑ اور رام بن کے پہاڑی طلبہ کے لیے ہوسٹلز کی تعمیر، قبائلی سب پلان کی طرز پر پہاڑی سب پلان کا نفاذ،جموں و کشمیر بورڈ کے ذریعے ڈوڈہ کشتواڑ اور رام بن کی پہاڑی زبان، ادب و ثقافت کو فروغ دینا، اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز میں بھدرواہی، سرازی، بھلیسی، پدری، پوگلی کے لیے الگ الگ شعبوں کا قیام و جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے ذریعے بھدرواہی، سرازی، بھلیسی، پدری، پوگلی کے لیے نصابی کتابوں کی اشاعت شامل ہیں۔پہاڑی کور کمیٹی کے جنرل سکریٹری اشرف کٹوچ نے ریزرویشن کی فراہمی، جموں و کشمیر کے پہاڑی لوگوں کی حدود کا تعین کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ پہاڑی کور کمیٹی مختلف ثقافتوں کے لوگوں پر مشتمل ہے جن میں پوگل پرستان، بھلیسہ، ڈوڈہ سراز، بھدرواہ، پاڈر، بونجواہ اور سروڑ شامل ہیں۔کمیٹی نے ایل جی انتظامیہ کو پہاڑی بولنے والے علاقوں کی حد بندی کے لیے ایک پالیسی تشکیل دینے کے لیے ایک رپورٹ بھی پیش کی ہے۔
اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری کا اظہارتعزیت
کشتواڑ//جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری محمد اسلم ملک نے عبدالمجید بیچو ساکنی اسرار آباد کشتواڑ کی والدہ حاجی مرسہ بیگم بیچو کے انتقال پر تعزیت کی۔ محمد اسلم ملک نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں متوفی کے خاندان سے دلی تعزیت کرتا
ہوں۔ اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری محمد اسلم ملک نے بھی سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔