منریگامزدوراُجرت اورغریب لوگ سہولیات سے محروم
انتظامیہ کاعوامی مسائل پرتوجہ نہ دیناناانصافی:لیبریونین مینڈھر
جا وید اقبال
مینڈھر//لیبر یو نین مینڈھر کے عہدیداران نے ریا ستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لو گو ں کو بنیا دی حقوق سے محر وم رکھا گیا ہے اور کہیںپر بھی غر یب عوام کی جانب کو ئی تو جہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ اس ضمن میں لیبر یو نین کے صدر عبدالمجید چوہد ری ، یونین کے سیکریٹری مشتاق فا نی ، نائب صدر محمد شیر چوہد ری کے علا وہ محمد صفیر خان، حا جی محمد حنیف قریشی بلا ک صدر بالاکوٹ اور محمد شفیق چوہد ری بلا ک صدر منکو ٹ نے پر یس کے نام جا ری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت غر یب مز دورں کو ایم جی نر یگا کی اجر ت کا پیسہ نہیں دیا گیا ہے اور غر یب مز دور در در کی ٹھو کر یں کھا ر ہے ہیں جبکہ متعلقہ کے ملاز مین آج اور کل کر رہے ہیں لیکن اعلی افسر ان اپنے دفا تر میں حا ضری بھی نہیں دے رہے اور اگر ان کو پو چھا جائے تو کہا جا تا ہے کہ ہم میٹنگ میں ہیں جبکہ افسر ان کو میٹنگیں ہی نہیں چھو ڑ رہی ہیں اورغر یب مز دور در در کی ٹھو کر یں کھا رہا ہے ، انہو ں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ملا زمین مزدوروں کی اجر ت کیلئے ایک دوسر ے ملا زمین کو قصور وار ٹھہر اتے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ بقایا اجر ت کو جلد واگزار کیا جائے تا کہ لوگ بچو ں کی پڑ ھائی جا ری رکھ سکیں اور اپنے بچو ں کو کھا نا کھلا سکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ غر یب مز دور مز دوری کر کے بجلی اور پانی کا کر ایہ دیتا ہے لیکن ان کو بجلی وقت پر دستیاب نہیں ہورہی ہے جبکہ پانی کی سپلا ئی کی بھی کئی مہینو ں کے بعد کی جا تی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ زمینی سطح پر محکمہ کے ملا زمین کا نا م و نشا ن ہی نہیں ہے جبکہ تمام لا ئین مین اپنے آپ کو سپر وائز بتا تے ہیں لیکن کام کر نے والا کوئی بھی ملا زم نہیں مل رہا ہے اور بجلی کی کٹو تی بیس گھنٹو ں تک چلی گئی ہے ۔ اور کئی دن پو را دن بجلی کی سپلائی نہیں دی جا تی ہے ۔ لیکن لو گو ں کو کر ایہ وقت پر وصول کیا جا تا ہے ۔ جبکہ امیر لو گو ں کو اور محکمہ کے بڑے دفا تر ے کے لا کھو ں روپے بقایا ہیں ۔ اگر دیکھا جائے تو سرکا ر غر یب لو گو ں کے پیسو ں سے کام چلا رہی ہے ۔ مز دور یو نین کے لیڈران نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہو ئے کہا کہ غر یب لو گو ں کوفو ری طور پر بنیادی سہو لیات فر اہم کی جائیں۔
پنچایتی انتخابات : افسران کیلئے تربیتی پروگرام کاانعقاد
پونچھ//حسین محتشم// الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر پنچایتی انتخابات سے قبل ریاست جموں و کشمیر میں تمام ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کے لئے خصوصی تربیتی پرواگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں ضلع پونچھ میں بھی مختلف تحصیلوں میں تربیتی پرواگراموںمیں ماسٹر ٹرینرس نے ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کو تربیت فراہم کی۔ضلع پونچھ کے صدر مقام پر بھی اضافی ترقیاتی کمیشنر ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی کی قیادت میں تربیتی پروگرام منعقد کیاگیا جس میں درجنوں افسران نے پہلے مرحلے کی تربیت حاصل کی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اضافی ترقیاتی کمیشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے بتایا کہ انتخابات کروانے کے سلسلہ میں اس تربتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں تمام ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کو پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ اہم معلومات فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پرگرام میں حویلی حلقہ انتخابات کے افسران کو تربیت دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرنکوٹ اور مینڈھر میں بھی تربیتی پراگرام جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 15جنوری کو تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
پلس پولیو ایمونائزیشن مہم
ڈی سی کی سوفیصدبچوں کوقطرے پلانے کی تلقین
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی جومحکمہ صحت، آئی سی ڈی ایس اورمحکمہ تعلیم کے افسران پرمشتمل ہے کے ساتھ منعقدکی جس میں پلس پولیو ایمونائزیشن رائونڈس28جنوری تا 30جنوری اور11 مارچ تا13مارچ تک کی عمل آوری کیلئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دی گئی۔اس دوران بتایاگیاکہ مہم کے تحت ضلع کے 5سال سے کم عمرکے 75772بچوں کو426بوتھوں پرپلس پولیوقطرے پلائے جائیں گے اوراس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آشاورکر،آنگن واڑی ورکرس ،رضاکاراوررہبرتعلیم ٹیچرس کام کریں گے ۔مہم کے نگرانی کیلئے 85سپروائزرکام کریں گے۔ڈی سی نے مختلف محکموں کے افسران کوتال میل کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی تاکہ صدفیصدبچوں کوپولیوقطرے پلائے جاسکیں۔اس دوران میٹنگ میں سی ایم اوڈاکٹرممتازبھٹی، ڈپٹی چیف میڈیکل افسرڈاکٹرغلام احمد ملک، ضلع ہیلتھ افسرڈاکٹرشمیم بھٹی، ضلع ٹی وی آفیسر ڈاکٹر سرمدہ بانڈے، ڈبلیوایچ او ڈاکٹررویندرپال سنگھ، بی ایم اوز، پروگرام افسرآئی سی ڈی ایس ، سی ڈی پی اوزودیگران موجودتھے۔
دبڑپوٹھہ میں جے کے بنک شاخ کھولنے کامطالبہ
نوشہرہ//رمیش کیسر//دبڑپوٹھہ پنچایت کے لوگوں نے حکومت سے علاقہ میں جموں وکشمیربنک کی شاخ کھولنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں دبڑپوٹھ کے سابق سرپنچ محمودچودھری ،کمل کمار،رومیش کمار، عبدالمجید وغیرہ نے کہاکہ دبڑوپوٹھ دودیہات ہیں جن کی آباد ی سات ہزارکے قریب اوران گائوں کے علاوہ کھڑی ،منگل دیوی، دھراٹ، ڈامبری وغیرہ ملحقہ جات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں کوئی بھی بنک شاخ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں کے ہزاروں لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کئی باربنک کی شاخ کی منظوری کیلئے عہدیداران نے مطالبہ کیامگرابھی تک حکومت نے یہا ں پربنک شاخ قائم نہیں کی ہے۔
نمبردارمحمدنواز ش انتقال فرماگئے
منجاکوٹ//پرویز خان//منجاکوٹ کی معروف سماجی کارکن نمبردار محمد نوازش خان دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔بتایاجاتاہے کہ مرحوم کی عمرتقریبًا 135سال تھی جن کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں حیات پورہ میں اداکی گئی۔ نمازے جنازہ میں کانگریس کے سابق وزیر شبیراحمد خان،سابقہ ایم ایل اے این سی محمد اسلم خان کے علاوہ سیاسی و سماجی ودیگر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شمولیت کی۔وہیں الحاج مولانا گلزار نے ان کی نماز جنازہ ادا کی اور اشک بار آنکھوں سے مرحوم نمبردار محمد نوازش خان کو سپرد خاک کیاگیا۔ مرحوم نوازش خان ایک نیک سیرت اور ایماندار شخصیت تھے جوکہ منجاکوٹ میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔علاقہ کے لوگوں کاکہناہے کہ محمد نوازش خان کی وفات سے منجاکوٹ میں ایک بہت بڑاخلا پیدا ہوگیا ہے جس کو پرکرنا ناممکن ہے۔
ڈگری کالج پونچھ کے 56 طلبہ 15روزہ کل ہند سیرپر روانہ
حسین محتشم
پونچھ//ڈگری کالج پونچھ کی جانب سے 56 طلبہ و طالبات کا قافلہ پندرہ روزہ کل ہندسیر پر روانہ کیا گیا ۔اس قافلہ میں شامل گاڑیوں کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگرا ور ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس سے قبل ٹورپر جارہے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے کہا کہ اسطرح کے موقعے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالب علمی کے دور میں منعقد ہونے والے یہ ٹور یاد گار اور سبق آمیز ہوتے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے کالج انتظامیہ کو اس طرح کے مواقع طلبہ کو فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔جبکہ پرنسپل ڈگری کالج پونچھ سید مسرف حسین شاہ نے اس دوران جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایسا قافلہ ڈگری کالج پونچھ سے روانہ ہورہاہے،انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ پونچھ سے کنیا کماری تک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیر پر جارہے طلبہ کو مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ملک کے تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔
دھوئیں کی گھٹن سے دومویشی اورایک درجن مرغے ہلاک
طارق شال// تھنہ منڈی کے چھڑنگ علاقے میں دھوئیں کی گھٹن سے گائے اور بچھڑے سمیت ایک درجن مرغے ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چھڑنگ میں 8/ 9 جنوری کی درمیانی رات کو منشی خان ولد حسن محمد نے مویشی خانے میں مال مویشی کو گرم رکھنے کے لئے آگ جلائی۔ پھر نزدیکی مکان میں سونے کی غرض سے چلے گئے۔ منگل کی صبح کو مویشی دیکھنے کیلئے پہونچے تو مویشی خانے سے دھواں نکل رہا تھا اسوقت اہل خانہ نے دروازہ کھولا تودیکھا کہ مویشی خانے میں ایک گائے۔ایک بچھڑا اور درجن سے زائد مرغے دھوئیں کی گھٹن سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار نے موقع کاجائزہ لیکر تھانہ پولیس تھنہ منڈی میں رپورٹ درج کرنے کے احکا مات جاری کئے۔
شبیر خان کا نیاکہ پنجگرائیں کا دورہ
پرویز خان
راجوری//سینئرکانگریس لیڈروسابق وزیر شبیر احمد خان نے سرحدی علاقہ نیاکہ پنج گرائیں کا دورہ کر کے معززین کے ساتھ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سرحدی اور دیگر دوردراز علاقوں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ا س موقعہ پر شبیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کام اور دیگر سہولیات سرحدی علاقہ کے لوگوں تک پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار محض ڈرامہ بازی میں ہی مشغول ہے اور لوگ دربدر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقہ کے لوگ گولہ باری سے بہت برے متاثر ہو چکے ہیں اور موجودہ حکومت وہ سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔لوگوں نے کہا کہ شبیر خان کے دور میں جو کام ہوئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔اور جن سڑکوں کا ان کے دور میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا وہ کام موجوہ حکومت کے دور میں ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔پانی بجلی سڑکیں اور دیگر سہولیات جیسی چیزوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔وہیں شبیر خان نے لوگوں سے یقین دہانی کی کہ میں ڈپٹی کمیشنر راجوری کے سامنے آپ کے مسائل رکھ کر حل کروانے کی کوشش کروں گا۔قیوم شیخ نے کہا کہ شبیر احمد خان ہمارے لیے ہارے ہوئے بھی ہماری نظروں میں جیتے ہوئے ہیں۔وہیں اس موقع پر سابقہ سرپنچ نیاکہ قیوم شیخ،سابقہ سرپنچ لطیف خان، محمد قاسم، صوفی محمد یعقوب،نمبردار نثار خان، محمد ارشاد، چوہدری لیاقت،الطاف حسین کے علاوہ دیگر معزز لوگ بھی شامل تھے۔
بغیرپرمٹ گاڑیوں کوبندکرنے اوربس اڈہ کی تعمیرکامطالبہ
میٹاڈوریونین تھنہ منڈی کاوفدایس ڈی پی اوسے ملاقی
طارق شال
تھنہ منڈی//میٹا ڈور یونین تھنہ منڈی نے پولیس سے راجوری۔ تھنہ منڈی اور تھنہ منڈی۔ شاہدرہ سڑک پر بنا روٹ پرمٹ گاڑیوں کو بند کرنے کامطالبہ کیاہے۔ میٹا ڈور یونین تھنہ منڈی نے مشتاق احمد وانی چیرمین کی سربراہی میں احتجاج درج کرایا اور بعد ازاں ایک وفد سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی سے ملاقی ہوا۔ وفد میں شامل ڈرائیوروں اور مالکان نے شکایت کرتے ہوئے مانگ کی کہ تھنہ منڈی۔ راجوری اور شاہدرہ شریف سڑک پر بنا روٹ پرمٹ گاڑیاں چل رہی ہیں انکو بند کیا جائے۔ انہوں نے پولیس افیسران سے کہا کہ ان نجی گاڑیوں کے چلنے سے مسافر گاڑیوں کو سواری کم ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں روزانہ کے اخراجات پورے نہیں ھوتے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیاں ہر سال ٹیکس جمع کرواتی ہیں۔ یونین نے مزید یہ بھی کہا کہ تھنہ منڈی میں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لئے بس اڈہ نہیں ہے اور نہ کوئی پارکنگ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاںکھڑی کرنے کے لئے بس اڈے یا پارکنگ کا انتظام کیا جائے۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری نے یونین کو یقین دھانی کرائی کہ غیر قانونی اور بنا پرمٹ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند گاڑیوں کو ضبط بھی کیا ہے۔