وفود جاوید مصطفی میر سے ملاقی
جموں//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد ، باز آباد کاری اور تعمیر نو و پھولبانی کے وزیر جاوید مصطفی میر سے آج یہاں کئی وفود ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ان وفود میں یوتھ آل انڈیا کشمیر سماج اور آل کشمیری مسلم مائیگرنٹس کمیٹی شامل تھے ۔وفود نے وزیر سے گزارش کی کہ وزیر اعظم روزگار پیکیج کے تحت کشمیری پنڈتوں کے لئے مخصوص اسامیوں کو پُر کرنے میں مداخلت کریں۔وفود نے وزیر کو اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی۔انہوں نے مائیگرنٹوں کے لئے طبی و تعلیمی سہولیات فراہم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیر موصوف نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پبلک نوٹری کا انٹرویو ملتوی، نئی تاریخ 23 اپریل مقرر
جموں//محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق نوٹری پبلک صوبہ جموں کی اسامی کو پُر کے سلسلے میں 16 اپریل کو منعقد ہونے والا انٹرویو ملتوی کیا گیا ہے جو اب 23 اپریل 2018ءکو صبح ساڑھے 10بجے کمرہ نمبر 9، گراﺅنڈ فلور سول سیکرٹریٹ جموں میں لیا جائے گا۔
پر یت نگر جموں میں کینڈل مارچ نکالاگیا
جموں//جموں کشمےربابا بندا سنگھ سےواگر سبھا کی طرف سے کٹھوعہ سانحہ پر کےنڈل مارچ کا اہتمام کےا گےا۔ےہ کےنڈل مارچ پرےت نگر جموں سے نکالاگیا جس میں شامل سبھی افراد نے مطالبہ کےا کہ کٹھو عہ عصمت دری اور قتل کےس کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔اس کینڈل مارچ مےں سبھا کے جن ممبران نے شمولےت کی ان مےں پرربھ جوت سنگھ، ہرپرےت سنگھ،دلبےر سنگھ،ہرشمےت سنگھ ،ہرمنجوت سنگھ اور ہرش دےپ سنگھ قابل ذکر ہیں ۔
ٹیچرایسو سی ایشن کا اجلاس محکمہ تعلیم سے انصاف کی اپیل
جموں //جموں کشمےر کالج ٹےچر اےسوسی ایشن جموں ونگ نے تنظےم کے صدر ڈی اےس منہاس کی صدارت مےں اےک میٹنگ منعقد کی جس مےں حال ہی مےں سرکار کی طرف سے کالج سطح کے ملازمین کی تقرری کے لئے شائع حکمنامہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تنظےم کی طرف یہاں جاری بیان کے مطابق ٹیچروں کا مطالبہ ہے کہ کالجوں مےں اسسٹنٹ پروفےسرس ،لائبرےرےن اور فزےکل اےجوکےشن انسٹرےکٹرس کی اسامےوں کی تقررےاں عمل مےں لانے سے قبل حکومت ان ٹےچرس کا بھی سوچے جن کو پہلے اسی عہدہ پر کم تنخواہ پر تعینات کیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوںنے محکمہ تعلیم کے وزےر تعلےم الطاف بخاری ،وزیر مملکت پرےا سےٹھی اور پرنسپل سکریٹری برائے اعلیٰ تعلےم کی کاوشوں کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری پوری امےد ہے کہ اس مسئلے پر ہمدردی سے غور کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ انہیں بھی اسی صف مےںشمار کےا جائے جن کی تقرری چار سال قبل عمل مےں لائی گئی تھی۔انہوں نے مزےد کہا کہ موجودہ دور مےںتعلےمی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ شعبہ مزید فروغ پائے گا۔میٹنگ میں ڈاکٹر انےل گنجو،ڈاکٹر اےم اےس سےنی،ڈاکٹر ٹےنوکل سوری ،پروفےسر راکےش سنگھ اورپروفےسر نارائن دت وغیرہ بھی موجود تھے ۔
مفرور ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ
جموں// پولےس پوسٹ چوک چبوترہ کی طرف سے اےک فرار ملزم کی گرفتاری عمل مےں لائی گئی ہے۔پولےس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت بھوشن نام کا اےک روپوش ملزم جس کا تعلق تحصےل بھدرواہ ضلع ڈوڈہ سے ہے، کی تلاش مےں پولےس پچھلے کچھ عرصہ سے کوشاں تھی جسے حراست میں لے لیاگیاہے ۔ےہ کارروائی پولےس پوسٹ چوک چبوترہ کی طرف سے پولےس سب انسپکٹرپورب سنگھ نے اےس اےچ او پکا ڈنگہ،اےس ڈی پی اوسٹی نارتھ اورپولےس سپرنٹنڈنٹ نارتھ جموں ورن جندےال کی زےر نگرانی عمل مےں لائی گئی۔
راجیش گپتا کا تجارتی وسائل سے مستفید ہونے پر زور
جموں // اےم اےل اے جموں اےسٹ راجےش گپتا نے پکا ڈنگہ مےں نو درگا اورنامنٹس کے نام سے اےک زےورات والے شوروم کا افتتاح کیا ۔اس تقرےب مےںبھوشن آنند اور موہت آنند نے بھی موجو دتھے ۔اس دوران راجےش گپتا نے مالکان کو مبارک باد پےش کی اور کہا کہ آکشےا ترتےا کے مقدس دن پر اس شو روم کی افتتاح کی گئی ہے ،مالکان تجارت کے مےدان مےں ضرور کامےاب ہونگے ۔انہوں نے مزےد کہا کہ خوش قسمتی کی بات ہے ہم تجارت کے مےدان مےں آگے بڑھ رہے ہےںاورانسان کو ہمےشہ کام کاج فراہم کرنے والا بنناچاہئے نہ کہ کام ڈھونڈنے والے اسلئے ہمےں مختلف تجارتی وسائل سے مستفےد ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس دوران اےم اےل اے اےسٹ کے ہمراہ سبھاش آنند ،بالکرشن ،راج کمار ،چندن گپتا،درشن سنگھ،اور بھی کئی معززےن موجود تھے۔
دو وکلاءکے نوٹری لائسنس معطل
جموں//حکومت نے آج ایڈوکیٹ سرجیت سنگھ اور ایڈوکیٹ غلام قادر راتھر کے نوٹری لائسنس فوری طور سے بالترتیب جموں شہر کے میونسپل حدود اور ضلع کورٹ بڈگام کے حدود کے لئے فوری طور سے معطل رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
گرام سوراج ابھیان : مشن ڈائریکٹر کی پی آر پیز سے بات چیت
جموں//مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایس آر ایل ایم جاوید ہمایوں بخشی نے جموں ڈویژن کے 80 پی آر پیز سے ملاقات کی جو ریاست کے 124 دیہات میں گرام سوراج ابھیان کے تحت تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ تربیت کا اہتمام جموں میں 14 اپریل سے 5 مئی 2018 تک نیشنل انسٹی چیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔ پی آر پیز کی ساتھ بات چیت کے دوران مشن ڈائریکٹر نے پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا ، پردھان منتری جیون سرکھشا یوجنا اور جن دھن یوجنا کے بارے میں واقفیت دلائی ۔ گرام سوراج ابھیان کے ایک حصے کے طور پر 124 دیہات کو اگلے ایک مہینے کے اندر ابھیان کے دائرے میں لایا جائے گا ۔
’کلائمنٹ چینج ‘پر ریاستی منصوبے کو استحکام بخشنے کیلئے پی ایم یو تشکیل
جموں//حکومت نے محکمہ ماحولیات میں منعقدہ کلائمنٹ چینج ریاستی منصوبے کی موثر عمل آوری کو استحکام بخشنے کے لئے ایک پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ( پی ایم یو) تشکیل دیا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق جنگلات و ماحولیا ت کے انتظامی سیکرٹری پی ایم یو کے ایکس آفیشو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نامزد کیا گیا ہے جبکہ ماحولیات محکمہ کے سربراہ کو ایکس آفیشو نوڈل آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔ پی ایم یو کے ممبران میں کاڈی نیٹر کلائمنٹ چینج سینٹر / سیل محکمہ ماحولیات اور نوڈل محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔