اندروال کے گجر لیڈر کی پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ
کشتواڑ//حلقہ انتخاب اندروال کے ٹپری پاٹشالہ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف سیاسی کارکن اور گجر لیڈر چوہدری محمدیعقوب نے پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شیخ ناصر حسین کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔چوہدری محمد یعقوب جو بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھے اور کئی اہم عہدوں پر فائز تھے ۔اپنی پنچایت ٹپری میں پنچ بھی منتخب تھے۔ پی ڈی پی ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے چوہدری یعقوب کا پی ڈی پی میں شمولیت پر جہاں ان کا خیر مقدم کیا وہیں انہوں نے کہا کہ یعقوب کی پارٹی میں شامل ہونے سے بونجواہ علاقہ میں خصوصاً شیڈول ٹرائب برادی میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی۔ چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے پی ڈی پی کی طرف سے ہور ہے کام اور جماعت کی لیڈرشپ کے نظریے کو سنجیدگی سے مواخذہ کر رہے تھے اور انہوں نے پارٹی کے پروگرام اور پالیسیوں سے متاثرہو کر اس میں شمولیت کا فیصلہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ریاست کی واحد ایک سیاسی جماعت جو ریاست کے تمام خطوں کی یکسان ترقی کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور پچھڑے طبقوں کی بہتر ترقی اور خوشحالی کیلئے سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگرسبھی سیاسی جماعتوں نے محض کھوکھلے واعدے کئے ہیں جبکہ پی ڈی پی ہی واحد جماعت ہے جس کے پاس شیڈول ٹرائب اور دیگر پسماندہ طبقوں کیلئے واضح پالیسی ہے ۔
ضلع صدر پی ڈی پی وزیر تعمیرات سے ملاقی
محمد اسحاق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے ریاستی وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر سے ملاقات کر کے ڈوڈہ دیسہ کارن سڑک کی تعمیر کا معاملہ مرکزی وزیر برائے سڑک و قومی شاہرات سے اٹھانے اور پھر اس سڑک کی dprمقرر وقت میں تیار کرنے کے لئے خصوصی حکم نامہ جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اہلیان وادی چناب (ڈوڈہ خطہ)کے جذبات ان تک پہنچائے۔ شہاب الحق بٹ نے کئی سڑکوں کی تعمیر پر تبادلہ خیال کر کے جلد سے جلد تعمیر کا مطالبہ کیا۔ شہاب الحق بٹ نے پل ڈوڈہ تا بیولی سڑک کی کشادگی کی تعمیر میں رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ اس سڑک کی کشادگی کے لئے منظور شدہ رسومات کا جلد سے جلد استعمال ہو۔ شہاب الحق بٹ نے بھرت بھاگواہ مرمت طراون گندنہ علاقوں میں سڑک کی تعمیر پر بھی بات کی۔ بٹ نے ریاستی وزیر براے دیہی ترقی عبدالرحمان ویری ، وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ ، وزیر خوراک محمد اشرف میر سے ملاقات کرکے ضلع ڈوڈہ میں راشن بقایا اجرتوں کی واہ گذاری اور شعبہ زراعت میں زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا کرنے اور خصوصیتوں پر زور دیا۔ شہاب الحق بٹ نے عبدالرحمان ویری کو محکمہ زراعت باغبانی مرغی پالن بھیڑ پالن زراعت کے اشتراک سے دیہی ترقی محکمہ کے ذریعہ زراعت باغبانی مرغی پالن بھیڑ پالن مشروم شہید ڈائری دودھ کی صنعتوں پر خصوصی توجہ دیندار زور دیا تمام وزرائے نے شہاب الحق بٹ کے مطالبات پر خصوصی توجہ دیکھ ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا یقین دلایا۔