تیز رفتاری و غفلت شعاری ڈرائیونگ معاملہ
ڈرائیور کو دو سال قید
۔ 1500روپے جُرمانہ کی سزا
ڈوڈہ //ضلع جوڈیشل موبائیل مجسٹریٹ (ٹی) ڈوڈہ سندیپ سین نے غفلت شعاری اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کے پاداش میں ایک ڈرائیور اختر حُسین ولد محمد سکندر ساکنہ اکرم آباد ،ڈوڈہ کو دو سال قید کی سزا سُنائی ہے ۔ ملزم کے خلاف الزام ہے کہ وہ تیز رفتاری اور غفلت شعاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا جس پراس کیخلاف ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر .242/2012 of P/S Doda زیر دفعہ 279,337,304-A آر پی سی درج کیا گیا ہے۔ معاملہ کی شنوائی کے دوران عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ملزم ڈرائیور موقعہ پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ ملزم ڈرائیور کو سزا سُناتے ہوئے عدالت نے مشاہدہ کیا کہ عام شاہراہ پر آجکل تیزرفتاریاور غفلت شعاری کی ڈرائیونگ ہو رہی ہے،جن کو عام لوگوں کے تحفُظ و سیکورٹی کی کوئی پرواہ نہیں ہے، جس سے عام لوگوں کی زندگی خطرے میں رہتی ہے اور بعض اوقات قیمتی جانوں کا زیاں بھی ہوتا ہے۔ان مشاہدات کے ساتھ ہی عدالت نے ملزم ڈرائیور کو دو سال قید اور 1500روپے جُرمانہ کی سزا سُنائی ۔جُرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مبینہ ملزم کو مزید دو ماہ قید کی سزا بھُگتنی ہوگی۔اس معاملہ میں سرکار کی جانب سے پراسکیوٹنگ افسر روہت ٹڈیال پیش ہوئے۔
سڑک حادثہ میں ایک زخمی
رفیع چودھری
ڈوڈہ //ضلع کے کھلینی علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں ایک شخض کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس بیان کے مطابق ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02U/0317،جو کہ جموں سے کھلینی کی جانب رواں تھا ، کھلینی فارسٹ پوسٹ کے قریبسڑک سے لُڑھک کر 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور راکیش سنگھ ولد چین سنگھ ساکنہ پکی ہاٹی ،کھلینی شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس بیان کے مطابق زخمی کو محالجہ کیلئے ضلع ہسپتال ڈوڈہ بھرتی کیا گیا ہے،جہاں پر زخمی کی حالت تشویش ناک بیان کی گئی ہے۔پولیس وسٹ کھلینی میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 123 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
شوکت اعجاز نے ڈی سی رام بن کا عہدہ سنبھالا
طارق حُسین کے اعزاز میں شاندار الوداعیہ
رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی جنھیں بطور ڈائریکٹر اسٹیٹس بنایا گیا ہے، کے اعزاز میں ہفتہ کے روز رام بن میں ایک شاندار الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا وہیںشوکت عزیز بٹ نے سنیچر کے روز ڈی سی رام بن کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسروں نے انکی خدمات کو کافی سراہا اور کہا کہ ان کے ڈیڑھ سال کی مدت کے دوران ضلع کی ترقی کیلئے کافی اقدام اُٹھائے گئے ہیں، جن کا اثر مستقبل میں دیکھا جائے گا۔انہوں نے سبکدوش ہو رہے ڈی سی کے کام کی صلاحیت کی بھی کافی سراہنا کی۔ضلع افسران نے انکے عوام دوستانہ ورک کلچر،عوامی مفاد کی کاموں کو ترجیح دینے کے انکے طریقہ کار کی ستائش کی۔اے ڈی ڈی سی رویندر سادھو، سی پی او اوتم سنگھ ، ایس ڈی ایم بانہال اور گول ،سی ایم او ،سی اے او، سی ایچ او، ڈی ایس ایچ او، ڈی ایف او سوشل فارسٹری اور ایگزیکٹو انجینئروں و ضلع افسروں کے علاوہ سٹاف ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ا دریں اثناء شوکت عزیز بٹ نے ہفتہ کے ورز ڈی سی رام بن کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے تمام سینئر افسراں نے نئے ڈی سی کا خیر مقدم کیا۔اور انہیں ضلع کی ترقی کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ڈی سی نے افسران پر ضلع کی ترقی کے لئے مقرر کئے گئے نشانہ کو حاصل کرنے کے لئے قریبی تال و میل بنانے پر زور دیا اور عوام کے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا ۔
رام بن کے3 نوجوان نے JKSET کوالیفائی کیا
سلام فاؤنڈیشن ، کڈجی اور مہو سکول کے اساتذہ نے کامیاب امیداواروں کو سراہا
محمد تسکین
بانہال // جموں و کشمیر سٹیٹ ایلجیبلٹی ٹیسٹ JKSET میں مہو منگت علاقے کے پہلے امیدوار محمد یوسف لون ساکن کڈجی ، مہومنگت تحصیل کھڑی نے پولٹیکل سائینس کے مضمون میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بانہال کے چملواس علاقے سے تعلق رکھنے والے ہارون اقبال خان لائف سائنسز میں اور گلزار احمد سوہل نے اردو مضمون میں JKSET میں کامیابی حاصل کی ہے – مہو منگت کا علاوہ بانہال کا دور افتادہ پہاڑی علاقے ہے اور یہ علاقہ تعلیمی میدان میں پچھڑا ہوا ہے اور غربت اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر والدین اپنے بچوں کو دسویں اور بارہویں سے آگے تعلیم دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں ۔اس علاقے سے تعلق رکھنے والے کشمیر یونیورسٹی میں ایم اے کے طالب علم محمد یوسف لون ولد محمد رمضان لون ساکن کڈجی مہو منگت بانہال شامل ہیں جنہوں نے پہلی ہی کوشش میں سٹیٹ ایلجیبلٹی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے – محمد یوسف عمر 22 سال کی اس کامیابی پر مہو منگت کا علاوہ مسرور ہے۔ سماجی تنظیم سلام فاؤنڈیشن مہو کے عہدیداروں اور کڈجی اور مہو سکول کے اساتذہ نے کامیاب ہوئے اپنے سابق طالب علم کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ سلام فاؤنڈیشن کے عہدیدار شوکت ارشاد نے محمد یوسف کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہو منگت سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے نے غربت اور مالی مشکلات کے باوجود بھی اپنی تعلیم کو کڈجی ، مہو اور بانہال کالج کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں جاری رکھا اور اسکی محنت SET میں کامیابی کی صورت میں رنگ لائی ہے ۔تحریک بقائے اُرود ضلع یونٹ رام بن کے صدر محمد تسکین اور سماجی تنظیم سوشل ویلفیئر ایسوسیشن بانہال نے گلزار احمد سوہل ، ہارون اقبال خان اور محمد یوسف لون اور بانہال کے دیگر چار امیداواروں کو سٹیٹ ایلجیبلٹی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے کامیاب مستقبل کیلئے اللہ کے حضور دعا کی گئی ہے ۔
ڈی سی ریاسی نے ایس بی ایم
کی پیش رفت کا جائزہ لیا
ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میں ضلع میں سوچھ بھارت مشن پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اے ڈی ڈی سی رمیش چندر، اے سی ڈی ایم وائی ملک، سی پی او ایچ ایل شرما ، ڈی پی او ،اے ڈی پلاننگ،اور تمام بی ڈی اوز موجود تھے۔اجلاس میں ایس بی ایم پر تادم بلاک وار ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ3بلاک اور 90 دیہات ODF قرار دئے گئے ہیں جبکہ 80% گھرانوں کو اب تک ODF کے تحت لایا گیا ہے،جبکہ دیگران کو عنقریب ہی اسکے تحت لایاجائے گا۔ڈی سی نے او ڈی ایف مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مشترکہ کاروائیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تام بی ڈی اوز کو مشن موڈ میں کام کرنے اور اپنے نشانہ کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنا ، ڈی سی نے عام لوگوں خصوصاً طلاب کو صحت و صفائی کی اہمیت سے باخبر کرنے کیلئے بیداری پروگرام منعقد کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے تمام افسراں کو اپنے دفاتر کے ارد و گرد مناسب صفائی یقینی بنناے پر زور دیا ،تاکہ عوام میں ایک مشبت اشارہ جائے۔