مغل میدان میں نوجوان نہانے کے دوران غرقاب
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مغل میدان خانپورہ میں اتوار بعد دوپہر نوجوان کی ڈوبنے سے موت واقع ہوئی ۔کشمیر عظمیٰ کو ایس ایچ او چھاترو سندیپ پریہار نے بتایا کہ یہ حادثہ بعد دوپہر قریب تین بجے پیش آیا جب نوجوان اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے آئے تھے اور خانپورہ میں نالے میں نہا رہا تھے جس دوران اسکا پیر پھسل گیا اور نالے میں ڈوب گیا۔ جسے قریب دس منٹ بعد نزدیک سے ہی برآمد کرلیا گیا اور اسے پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس ، رضاکارانہ تنظیم نے بچاﺅکاروائی عمل میں لائی ۔مہلوک نوجوان کی شناخت ثقلین مشتاق ولد مشتاق احمد عمر 22سال ساکنہ بیرواڈ کشتواڑ کے طور ہوئی ۔قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسکی نعش کو لواحقین کو آخری رسومات کیلئے سونپ دیاگیا۔
ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 14 نئے مثبت معاملات
۔25 مریض صحتیاب ،174475 افراد نے ٹیکے لگوائے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں اتوار کو کورونا وائرس کے 14 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران چودہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور پچیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد محدود ہو کر 149 رہ گئی ہے اور شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 6859 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک 123 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ 174475 افراد نے ٹیکے لگوائے ہیں۔
سواریاں بھی پوری اور مسافروں سے کرایہ بھی من مانے طور وصول
ڈرائیورں کی من مانی سے عوام پریشان ، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی اندرونی سڑکوںپر ڈرائیورں کی من مانیوں سے عوام سخت پریشان ہورہی ہے۔جہاں گاڑیوں میں جانوروں کی طرح سواریاں بھری جاتی ہیں وہیں کرایہ بھی ان سے دوگنا وصولاجاتاہے لیکن انھیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبھی علاقہ جات پر چلنے والی مسافر گاڑیاں جہاں پچاس فیصد سے زائد مسافروں کو گاڑیوں میں بٹھاتی ہےں وہیں ان سے کرایہ بھی دوگنا وصولتی ہےں۔کشمیر عظمی کو ذرائع نے بتایا کہ پاڈر، ڈنگڈورو ، کیشوان، سرتھل و چھاترو کی اندرونی سڑکوںپر اکثر گاڑیوں میں اورلوڈنگ کی شکایتیں موصول ہوتی ہےں۔ بعض دفعہ اگرچہ گاڑی والے اٹھانے سے گریز کرتے ہیں لیکن ان علاقہ جات میں گاڑیوں کی کمی کے سبب سواریوں کو اٹھانے پر مجبور ہوجاتے ہیںاور ان سے لاک ڈاﺅن میں بڑھایا گیا اضافی کرایہ بھی وصولا جاتا ہے ۔علاقہ ہڑنا کی عوام نے چند روز قبل متعلقہ پولیس سے دوگنا کرایہ وصولنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ابتک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ جہاں پہلے گاڑی والے 70روپے کرایہ لیتا تھا وہیں اب 150روپے ان سے وصولاجارہا ہے جبکہ سواریاں بھی پوری بٹھائی جاتی ہےں۔ پاڈر کشتواڑ چلنے والی بسیں بھی من مانے طور کرایہ وصولتی ہےں ۔ کشتواڑ ڈنگڈورو پر چلنے والی گاڑیاں بھی 400 روپے وصولتی ہےں جبکہ گاڑی میں گنجایش سے زاید سواریاں بھری جاتی ہےں۔لوگوں نے بتایاکہ ٹریفک اہلکار و پولیس محکمہ دورافتادہ علاقہ جات میں گاڑی والوں پر شکنجہ نہیں کستے ہیں اور انھیں کھلی چھوٹ دیتے ہیں جس سے وہ من مانے طور سواریاں بھرنے و مسافروں سے کرایہ وصولنے میں لگے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جہاں ان علاقہ جات کی طرف جانے والی سڑکوں پر متعدد مقامات پر پولیس و فوج تعینات ہے لیکن باوجود اسکے گاڑی والے گنجایش سے زائد سواریاں اٹھاتے ہیںلیکن انھیں کوئی پوچھتا تک نہیں۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ ڈرائیورں سے وصولے جارہے کرایہ میں کمی کریں اور گاڑیوں میں پچاس فیصد سواریوں کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔
گول میں مواصلاتی نظام درہم برہم
بی ایس این ایل کا نکلا ہے جنازہ ، ائیر ٹیل بھی گیا گزرا
زاہد بشیر
گول//گول میں کئی ہفتوں سے ائر ٹیل کالنگ کی خرابی کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر چہ گول میں معروف مواصلاتی نظام بی ایس این ایل کا جنازہ پانچ چھ سال قبل ہی نکل چکا ہے اب لوگ زیادہ تر ائر ٹیل اور جیو کا استعما ل کر رہے تھے لیکن قریباً تین ہفتوں سے گول و ملحقہ جات میں ائر ٹیل کی کالنگ میں شدید پریشانی آ رہی ہے ۔ پہلے چھچھواہ ، اند ھ ، ٹھٹھارکہ اور سنگلدان کے کئی علاقوں میں اس طرح کی پریشانی آ رہی تھی لیکن اب گول میں بھی یہ خرابی آ رہی ہے کہ کال لگنے کے ساتھ ہی کٹ جاتی ہے ، آواز دوگنی آتی ہے ، آواز کٹ جاتی ہے جیسی خرابیوں سے صارفین کافی پریشان ہیں ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی صارفین نے کہا کہ جہاں ایک طرف سے ان کمپنیوں نے لوگوں کو مختلف اسکیموں سے لوٹنا شروع کیا ہے وہیں ان کی سروس کافی سست ہے جس وجہ سے صارفین کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گول میں پہلے بی ایس این ایل کافی مشہور تھا لیکن نا معلوم وجوہات کی بناءپر گول میں بی ایس این ایل کا جنازہ نکل چکا ہے اور لینڈ لائن کا کہیں نام و نشان تک نہیں ہے ۔ اب جبکہ ائر ٹیل لوگوں کو بہتر سہولیات اور خدمات کی یقین دہانی کر رہی تھی لیکن ایک ماہ سے گول سب ڈویژن میں ائر ٹیل کالنگ میں کافی پریشانی آ رہی ہے اور اسی طرح سے انٹر نیٹ میں بھی کافی پریشانی آ رہی ہے اچانگ انٹر نیٹ کی رفتار بند ہو جاتی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ اور ائر ٹیل کمپنی کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو بہتر سہولیات اور خدمات میسر کی جائےں تا کہ لوگوں کو کالنگ کرنے اور انٹر نیٹ استعمال کرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔
کٹرہ ہوٹل میں ایک شخص مردہ پایا
زاہد ملک
ریاسی//ضلع ریاسی کے کٹرہ کے ایک ہوٹل میں 27 برس شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کو بعد میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس سے مردہ کرار دیا۔متوفی کی شناخت ویکی کمار والد سباش کمار ساکنہ تحصیل دنسال ضلع جموں کے طور ہوئی ہے۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی
ریاسی میں 9 دکانوں کو سیل کردیا گیا
ریاسی// ڈپٹی کمشنر ریاسی چرندیپ سنگھ کی ہدایت پر تحصیلدار ریاسی نے ضلع میں ہفتے کے آخر میں COVID-19 لاک ڈاو¿ن اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے ریاسی کے آس پاس میں ایک اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران معائنہ کرنے والی ٹیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 9 دکانوں کو پایا اور جرمانہ عائد کرنے سمیت انہیں سربمہرکرنے کا حکم دیا۔کوو ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے پر جن دکانوں پر مہر لگائی گئی تھی ان میں IRP گیٹ اور گیتا نگر کے قریب 3 چکن کی دکانیں ، وارڈ نمبر 6 میں کانونٹ سکول کے سامنے واقع ایک خیمہ خانہ اور کانونٹ سکول، نئی بستی ، کمبل ڈنگا اور وارڈنمبر 12 کے قریب چار کریانہ دکانیں شامل ہیں۔ڈی سی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومتی ہدایتوں کی کسی بھی خلاف ورزی سے تعزیرات کی کارروائی کی دعوت دی جائے گی اور اس طرح کے حیرت انگیز دورے بڑے عوامی مفاد میں نظم و ضبط کو یقینی بناتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکانداروں کو خط اور روح کے مطابق دکانیں کھولنے کے لئے روسٹر نافذ کرنے کی تاکید کی۔
رام بن میں رابطہ سڑکوں پر چیکنگ کا سلسلہ تیز
خلاف ورزی کرنے والوں سے 18ہزارکا جرمانہ وصول
رام بن //ٹریفک قوانین اور کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھتے ہوئے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ رام بن نے بانہال سب ڈویژن کے مگرکوٹ ، اکھرال ، نیل ، کھاریا ، مہو اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مسافر گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر چیکنگ کی۔اس مہم کے دوران 200 سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 24 افراد کو زائد چارجنگ ، اوورلوڈنگ ، دستاویزات کے بغیر گاڑی چلانے ، زیادہ تیز رفتار وغیرہ کی خلاف ورزی پر چالان / جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ موقع پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں سے 18000 روپے جرمانہ وصول کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسررام بن شفقت ماجد نے چیکنگ ڈرائیو کے دوران 2 گاڑیاں بھی ضبط کیں۔انہوں نے ڈرائیوروں کو موٹر وہیکل ایکٹ اور رولز کے بارے میں بھی حساسیت دی اور ان قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔ عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعہ ان کے مقامی نمائندوں کے ذریعہ اٹھائے جانے والے عام لوگوں کے مسائل پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر32ہزار کا جرمانہ
رام بن میں1904 ٹیکے لگائے گئے ، 1153 نمونے جمع
رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے اتوار کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 31 ہزار 700 روپے جرمانہ وصول کیا ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع رام بن میں 1904 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی دوائیاں دی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1153 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 240 آر ٹی-پی سی آر اور 913 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع میں ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 1904 افراد کو کوڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔
ادھم پور میں ہیروئن کے ساتھ آدمی پکڑا گیا
جموں//پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے چنانی کے علاقے میں ایک ماروتی وین کو روکا اور اس کے ڈرائیور سے ہیروئن برآمد کی ، جس کی شناخت رفاقت علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا اور وین قبضہ میں لے گئی۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں چنانی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔