مرزا افضل بیگ اور خواجہ محی الدین شاہ کی یاد میں
خطہ جموں اور کرگل میں بھی تقریبات کاانعقاد
جموں//خطہ جموں اور کرگل (لداخ) میں بھی مرزا محمد افضل بیگ اور خواجہ محی الدین شاہ کی برسی پر اُن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صوبہ جموں میںسب سے اہم تقریب شیرکشمیربھون میں منعقدہوئی ،اس کے علاوہ بھی مختلف مقامات پر پارٹی لیڈران کی قیادت میں تقاریب منعقد ہوئیں جن میں مقررین نے دونوں رہنماؤں کے بے مثال سیاسی وسماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور مقررین نے کہا کہ مرحومین نے اپنے عظیم قاید مرحوم شیخ صاحب کے تئیں جو وفاداری کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
بھیم سنگھ کاسرحد ی علاقہ جات کا دورہ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کی ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر متاثرہ علاقہ آر ایس پورہ کا گزشتہ روز دورہ کیا۔ یہ ان کی ٹیم کے دورہ کا دوسرا دن ہے ۔ اس سے پہلے وہ اور ان کی ٹیم میران صاحب، آر ایس پورہ، شتریہ کیمپ، سچیت گڑھ، چنڈو چک، رنگ پور تریوا، ارنیا، کولکلان اور دیگر علاقو ں کا دورہ کر چکی ہے جہاں اس نے وہاں رہنے والے مقامی لوگو ں سے ملاقات کی جنہیں پاکستان کی طرف سے ہونے والی گولہ باری کا سامنا ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ اور ان کی ٹیم کے اپنے دورہ کے دوران کئی متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی جہاں لوگوں کو پاکستانی گولہ باری وجہ سے کئی جانیں گنوانی پڑیں اوران کی املاک کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں میں غصہ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جی نے آر ایس پورہ کا دورہ کیا مگر ان علاقوں میں نہیں پہنچے جہاں کے لوگ بھاری گولہ باری سے متاثر ہیںجس کے سبب وہاں کئی اموات ہوئی ہیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے یا انہیں اپنی درخواست دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔پنتھرس ٹیم نے انتظامیہ اور حکمراں پارٹی کے ان لیڈروں کے خلاف کئی مقامی لوگوں کی شکایت ریکارڈ کیں جنہوں نے انہیں وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔پنتھرس پارٹی کی ٹیم میں بنسی لال شرما، محترمہ انیتا ٹھاکر، شام گورکھا، اشوک رندھاوا، راجندر چب، سوم دت چودھری، ایس سکجندر سنگھ،سنسار چند، اشونی کمار اور دیگر شامل ہیں۔
عبدالطیف کھانڈے کے انتقال پرسیٹوکااظہاردُکھ
جموں//سی آئی ٹی یوجے اینڈکے سٹیٹ کمیٹی نے عبدالطیف کھانڈے ،سیٹولیڈرچناب ہائیڈروپاورپروجیکٹ ورکرس یونین کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔عبدالطیف کھانڈے ایک ایماندارورکرتھے اوربغلہارپاورپروجیکٹ میں تعمیراتی ورکروں کی تحریک میں سرگرم رول اداکرتے رہے ،جب وہ ورکروں کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہے تھے اس وقت انہیں گرفتارکیاگیاتھا۔انہوں نے پروجیکٹ کے حکام کووقتاً فوقتاً ورکروں کے حقوق صلب کرنے کیلئے روکا ۔بغلہارپروجیکٹ کی تکمیل کے بعدعبدالطیف کھانڈے وادی چناب میں تعمیراتی پروجیکٹوں کی یونین کے کام میں مصروف ہوگئے۔سی آئی ٹی یوجے اینڈکے سٹیٹ کمیٹی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔
نرمل سنگھ نے بلاور میں عوامی مسائل سنے
کٹھوعہ/جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور حلقہ انتخاب بلاور سے متعلق عوامی بہبودی اور کلہم ترقیاتی اقدامات میں سرعت لانے پر زور دیا ۔ سپیکر نے ان باتوں کا اظہار بلاور میں 46 ویں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر ضلعی اور سیکٹورل افسران موجود تھے۔کیمپ کے دوران کئی و فود سے بات چیت اور ان کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔یہ وفود مالٹی ، رامپور ، کلناہ ، دھنو پرول ، پالن، دیول ، لہری ، بھگن ، نجوت ، درارٹا ، راج والٹااور بدھو دیہات سے آتے تھے اور سپیکر کو صحت عامہ ، بجلی ، تعمیرات عامہ ، دیہی ترقی ، خوراک ، پی ایم جی ایس وائی ، صحت اور تعلیم کے سیکٹروں سے متعلق اپنے مطالبات پیش کئے ۔نرمل سنگھ نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں سے رابطہ قائم رکھیں اور مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں اُن لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے کیمپ منعقد کریں۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات شروع کئے ہیں ۔انہوںنے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ حکومت کی کاوشوں میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔انہوںنے لوگوں کو یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی دیہی آبادی کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں ایسے کیمپوں کا انعقاد کیاجائے گا۔موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے سپیکر نے اپنے سی ڈی ایف میں سے 15لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیاتاکہ علاقے میں پی ایچ ای کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کیا جاسکے۔انہوںنے متاثرہ علاقوںمیں واٹر ٹینکر چلانے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر سپیکر نے آر ای ٹی / ایس ایس اے اساتذہ اور آنگن واڑی ورکروں کے و فود سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل بغور سنے۔ انہوںنے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ اے سی ڈی ، سی ای او ، تحصیلدار ، انجینئر صاحبان ، ڈی ایف اور ، ایس ڈی پی او بلاور و دیگر متعلقہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کاعمل
جموں کے پولیس تھانوںمیں ماہ جولائی سے شروع ہوگا
یو این آئی
جموں//ریاست جموں وکشمیرکے ضلع جموں میں موجود پولیس تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل جولائی 2018میں شروع کیاجائے گا۔ حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل کی گئی جانکاری میں پولیس ہیڈکوارٹر کے اسسٹنٹ پی آئی او نے PHQ/RTI-52/2018/610کے جواب میں بتایا ہے کہ پرائم منسٹرڈولپمنٹ پیکیج کے تحت ہائی انڈ سیکورٹی کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ ہے جس کے لئے 4.13کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔پہلے مرحلہ کے تحت سرینگر ضلع کے پولیس تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں جبکہ کشمیر زون کے بقیہ اضلاع میں یہ عمل جاری ہے۔ جہاں تک جموں زون کے پولیس تھانوں کا تعلق ہے تو زونل پولیس ہیڈکوارٹر جموں سے ٹیکنیکل وضاحتیں طلب کی گئی ہیں جوکہ جواب موصول ہوتا ہے ترجیحی بنیادوں پر ٹینڈرز ڈالے جائیں گے۔ اس کے لئے عبوری تاریخ جولائی2018مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اپنے ایک فیصلہ میںریاستی سرکار اور پولیس ہیڈکوارٹر کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ ریاست کے تمام پولیس تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔
جے کے ٹی ڈی سی ایمپلائزیونین کااجلاس
جموں//جے اینڈکے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایمپلائزیونین/ایسوسی ایشن ،جموں صوبہ کااجلاس ٹی آرسی جموں کے احاطے میں لال سنگھ کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ میں منتخبہ اکائی نے عبدالمنان بٹ کوجے کے ٹی ڈی سی ایمپلائزیونین کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردارکرنے کافیصلہ لیا۔
پولیس کی مویشی سمگلنگ مخالف کارروائی
۔3سمگلرگرفتار،49 مویشی آزادکرائے
جموں//پولیس نے ادہم پورضلع میںمویشی سمگلنگ کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 49 مویشیوں کوآزاداور3سمگلروں کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے پولیس سٹیشن ریمبل کی ٹیم کومتحرک کیاجس نے گذشتہ رات ہائی وے پر ٹکری کے نزدیک چیک پوسٹ پردوٹرکوں کوروکا ۔اس دوران ایک ٹرک ڈرائیور،گاڑی چھوڑکرقریب میں گھنے جنگلات کافائدہ اُٹھاتے ہوئے فرارہوگیا۔اس دوران دونوں ٹرکوں سے پولیس نے 49 مویشی آزادکرائے جنھیں بری طرح سے باندھاگیاتھا۔اس دوران دوسرے ٹرک ڈرائیورکی شناخت محمدیونس ساکن رام بن کے طورپرہوئی ہے جسے موقعہ سے گرفتارکرلیاگیا۔اس کے علاوہ پولیس نے دودیگرسمگلروں کوبھی گرفتارکرلیا۔