کچلو کا 13جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت
کشتواڑ//سینئر نیشنل کانفرنس کے لیڈر و سابقہ وزیر سجاد کچلو نے جمعہ کے روز 87 ویں یوم شہدائے کشمیر پر شہداء کو زبر دست خراج ادا کیا۔.شہداء کی بہادُری اور بے لوث قربانیوں کو اُجا گر کرتے ہوئے انہوں نے کہا 13جولائی1931 ایک تاریخ کشمیر میں ایک عظیم دن تھا جس دن سے تانا شاہی ۔دبائو اور ظُلم کے خلاف جد و جہد شروع ہوئی۔13جولائی کو 22 شہیدیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بہادروں کی جانب سے انسانی حقوق کے اقدار برقرار رکھنے اور ظُلم سے آزادی دلانے پر انکوسلام پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں سے کروڑوں لوگوں کو انصاف، صدساقت اور امن کے لئے جد و جہد کرنے کی ترغیب بدستور ملتی رہے گی۔انہوں نے لوگوں سے عموماً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مظالم اور دبائو کے خلاف جد و جہد کی تاریخ سے پوری طرح باخبر رہیں۔ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ا متیاز زرگر اور راجندر سین، غلام قادر ملک ،ضلع صدر لیبر سیل عبدالمجید شاہ، ضلع صدر شیڈول کاسٹ سیل اشوک بھگت، ضلع صدر سابقہ فوجیوںکیپٹن رمیش کمار، ضلع صدر او بی سی سیل فروق بٹ، بلاک صدر کشتواڑ ولی محمد بٹ و دیگران نے بھی شہداء کو خراج عقیدت ادا کیا ۔
بارشوں کے باوجود شاہراہ پر ٹریفک جاری
بارشوں سے لوگوں کو راحت نصیب
محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پرجمعہ کی دوپہر بعد ہوئی بارشوں کے باوجود ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق چلتی رہی اور شری امرناتھ یاترا کیلئے جانیو الی گاڑیوں کو بھی بغیر کسی خلل کے ٹنل پار کرایا گیا۔ جمعہ کی دوپہر بعد بانہال رام بن سیکٹر میں تیز بارشیں ہوئیں جو کم از کم ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ شدید بارشوں کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے زندگی تھم سی گئی۔ بارشوں کے باوجود باوجود شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی ا ور امرناتھ یاترا بھی معمول کے مطابق چھوڑی گئی۔ بارشوں کی وجہ سے سخت گرمی اور فضا میں نمی کی وجہ سے لوگوں کو کسی حد تک راحت ملی ہے اور زمیندار طبقہ بھی کچھ وقت کیلئے ہوئی تیز بارشوں کی وجہ سے خوش نظر آرہے ہیں۔ اس دوران ریل سروس چلتی رہی جمعہ کے روز بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس معمول کی طرح چلتی رہی تاہم ساڑھے چار بجے کے قریب سرینگر اور بڈگام کے درمیان پتھراو کے واقع کے بعد ریل سروس کو معطل کیا گیا تھا۔
مہوش ریاض کی وفات پر مختلف انجمنوں کا اظہار تعزیت
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ//گذشتہ دن نصیر احمد کھوڑا کے برادار اکبر خواجہ ریاض احمد کھوڑا کی جواں سال بیٹی مہوش ریاض کی بے وقت موت پر مختلف سیاسی ،سماجی،مذہبی انجمنوں کے ساتھ ساتھ سر کردہ شخصیات نے ریاض احمد کھوڑا ،نصیر احمد کھوڑا ،ڈاکٹر رحمت اللہ کھوڑا اور اسحاق احمد کھوڑا اور دیگر افراد خانہ کے ساتھ نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس موقعہ پر مختلف انجمنوں کے افراد نے مہوش ریاض کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے خاندان خاص طور سے نصیر احمد کھوڑا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر جن لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ان میںینگ سٹار کرکٹ کلب کے سر پرست منظور احمد بٹ،صدر این ایچ ایم یونین ڈوڈہ فیضان احمد ترمبو،سماجی کارکن اشتیاق احمد دیو،صدر بیو پار منڈل ڈوڈہ کرامت ا للہ نہرو،صدر ڈوڈہ ویلفیئر سو سائٹی محمد اقبال بلوان،اشوک شان،سینئر لو پید ایمپلائز لیڈر غلام حسن پانپوری،صدر ڈاکٹرس اسوسی ایشن ڈوڈہڈاکٹر شبیر حسین پاٹیگڑو،ایم ایل سی سجاد احمد کچلو،ارشاد احمد شیخ،سینئر کانگریس لیڈر پیارے لال شان،سینئر جرنلسٹ مشتاق احمد دیواورصدرڈوڈہ ڈیو لپمنٹ فورم ڈاکٹر رحمت اللہ شامل ہیں۔
بھدرواہ میں گرلز بیڈ منٹن چمپئن شپ اختتام پذیر
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //انڈین آرمی کی جانب سے بھدرواہ میں کالجوں اور یونیورسٹی کی طالبات کے لئے منعقدہ 4روزہ بیڈ منٹن چمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ آپریشن سد بھاونہ کے تحت منعقدہ چمپئن شپ کا اختتامی میچ جمعہ کے روز کھیلا گیا ۔فائنل میچ کے موقعہ پر آر آر، 4سیکٹر کے ڈپٹی کمانڈر مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈنگ افسر آر آر یونٹ بھدرواہ ، ریکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر جی ایم بٹ، ریکٹر پونچھ کیمپس پروفیسر ونود شرما ،اے ایس پی راجندر سنگھ،ایس ڈی پی او توصیف ریشو، ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر جتندر منہاس اور پی آر او بھدرواہ کیمپس عارف حلیم خطیب مہمان ذی وقار تھے۔نظامت کے فرائض نامور دانشور عارف رانا نے بھدرواہ کیمپس کی شائستہ تبسم گنائی کے ہمراہ انجام دئے۔پروگرام کی صدارت راشٹریہ رائفلز بھدرواہ کے میجر نے کی۔4روزہ بیڈ منٹن چمپئن شپ میں بھدرواہ کیمپس اور گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے50کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تمام فاتح اور دوسرے نمبر کے فاتح کو ٹرافیاں پیش کی گئیں۔اسکے علاوہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو اسناد پیش کی گئیں۔ جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس نے دونوں سنگلز اور ڈبلز میچوں میں جیت حاصل کرکے بیڈ منٹن چمپئن شپ حاصل کی۔ سنگلز کا فائنل میچ میناکشی شرما اور پرکرتی کے درمیان کھیلا گیا جو پرکرتی نے جیت لیا ۔جبکہ ڈبلز کا فائنل میچ نیتا دیوی اور پونم شرما کی جوڑی اور کومل کٹل اور پرکرتی کی جوڑی کے درمیان کھیلا گیا جسے کومل کٹل اور پرکرتی کی جوڑی نے جیت لیا۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمانڈنٹ 4سیکٹر آر آر نے کھلاڑیوں کی جانب سے چمپئن شپ کو کامیاب بنانے کے لئے سراہنا کی۔انہوں نے بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر کی جانب سے چمپئن شپ کامیاب بنانے میں تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بٹ نے آر آر کی جانب سے بیڈ منٹن چمپئن شپ منعقد کرنے پر آر آر کو مبارک باد دی۔اور کہا کہ اس چمپئن شپ سے طالبات میں چھُپی صلاحیتوں کو نکھارنے میںمدد ملے گی۔
کشتواڑ میں بی جے پی کارکنوں کا اجلاس
پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کی اپیل
کشتواڑ//بی جے پی کی جانب سے ضلع کے شکتی کیندر پرمکھوں اورعہدہ داروں اور مورچہ صدور ،منڈل صدور کا اجلاس کشتواڑ میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول اور سابقہ وزیر و ایم ایل اے سنیل پریہار نے خطاب کیا۔اشوک کول نے اپنے خطاب میں پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک مضبوط جمہوری نظام ہیجو کہ تن دہی اور قربانیوں سے بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مشکل ترین علاقوں میں کارکنوں کے کام کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے پارٹی نئی بلندیوں کو پہنچے گی۔انہوں نے بی جے پی کارکنوں کو مزید کام کرکے نریندر مودی کے ہاتھوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے کارکنوں کو لوگوں کے ساتھ جُڑنے اور انکے مسائل سمجھنے اور بی جے پی سے توقعات کو سمجھنے کی اپیل کی۔انہوں نے سینئر بی جے پی لیڈروں کو بوتھ لیول پر 9 ممبروں سے بطور ’’نو رتن ‘‘ کمیٹیاں تشکیل دینے کو کہا ، جن کو لوگوں کے ساتھ جُڑنے کا کام سونپا جائے۔انہوں نے’’بوتھ جیتا، چنائو جیتا ‘‘ کا بھی نعرہ لگایا اور پارٹی کیڈر کو بوتھوں کو مستحکم بنانے کا کہا ۔ ممبر اسمبلی سنیل شرما نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مرکز میں مودی کی قیادت والی سرکار معرض وجود میں آئی ہے تب سے خطہ میں ترقی کے کاموں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اپنی حصولیابیوں کا بھی شمار کیا ۔ضلع صدر اکشے شرما نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اُٹھائے گئے مختلف مدعوں کی تفصیلی جانکاری دی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران بسنت راج ٹھاکور، طارق کئین ، برج موہن شرما، راجندر سنگھ، سابقہ ضلع صدر کیپٹن حُکم چند، ضلع جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن) ہربنس سنگھ و دیگران نے بھی شرکت کی۔