گورنر سے خطہ چناب کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی اپیل
کشتواڑ// گورنمنٹ ڈگری کالج برائے ملانو کاہراہ اوربونجواہ جوکہ عوامی کی دیرینہ مانگ ہے۔ کاہراہ اور بونجواہ کے عوام تعلیم کے میدان میں انتہائی سنجیدہ ہیں تاہم سماجی واقتصادی رُکاوٹیں انہیں تعلیم کے نورسے منورہونے میں آڑے آتی ہیں اور تاہم طلباوطالبات کال سطح کی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں، اس لئے مقامی سطح پرڈگری کالجوں کے قیام سے یہاں ہرغریب بچہ بھی اعلیٰ سے اعلیٰ مقام تک پہنچنے کے قابل بن سکتاہے۔سروڑی نے پریس ریلیز میں رہبرتعلیم اساتذہ کی جائزمانگوں پرگورنراین این ووہرہ کی خصوصی مداخلت کی استدعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اساتذہ مرکزی معاونت کی اسکیم سرواسکھشاابھیان (ایس ایس اے)کے تحت بھرتی کئے گئے جنہیں پچھلے3ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھاگیاہے۔سروڑی نے کہاکہ ان کی تنخواہوں کو مرکزی معاونت کی اسکیم سے منقطع کرنے اور ریاستی بجٹ کے تحت لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہربار بھکاریوں کی طرح یہ لوگ کئی کئی ماہ تنخواہوں سے محرومی کاشکارہوکرسڑکوں پراُترنے کیلئے مجبورنہ ہوں اور تعلیم کے شعبے کاشیرازہ نہ بکھرے۔اُنہوں نے کہاکہ ایساکرنے سے ہی ان کی ملازمت کومستقل بھی کیاجاسکے گا اور انہیں بھی ایک باوقار اور پریشانیوں سے آزادزندگی جینے کاموقع ملے گا جسے تعلیم کانظام بھی بہتری سے چل پائیگا۔سروڑی نے ہزاروں منریگاجاب کارڈ ہولڈروں کی اُجرت پچھلے کئی برسوں سے واجب الاداہونے کامعاملہ اُبھارتے ہوئے کہاکہ 2015-16، 2016-17اور 2017-18کی اُجرتیں ودیگرکاموں کے عوض رقومات اب بھی بقایاہیں،جس سے مزدورطبقہ میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور ایک اہم اسکیم تباہی کی جانب گامزن ہے۔سروڑی نے بتایاکہ یہ معاملہ کئی سطحوں پہ اُبھاراگیالیکن کہیں سے بھی اس سے متعلق ثمرآورنتائیج برآمدنہ ہوئے اور مزدورپیشہ لوگوں کی پریشانیاں ہنوز ان کے سرپہ منڈلارہی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ یہی صورتحال ایس بی ایم کے تحت باتھرومز کی تعمیرات کے معاملے میں ہے جوکہ آئی ایچ ایچ ایل اسکیم کے مستحقین کو ان کی رقومات کئی برسوں سے نہیںمل رہی ہیں۔سروڑی نے سیاحتی شعبہ کے تحت پروجیکٹوں کی جلدتکمیل پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یوپی اے دوئم کے دورمیں کشتواڑڈیولپمنٹ اتھارٹی کیلئے رقومات واگذار کرنے کامقصدہی یہاں اس شعبے کوترقی دیناتھاکیونکہ ضلع قدرتی حسن سے مالامال ہے اوریہاں اِسے ترقی دینے سے لوگوں کی نہ صرف اقتصادی حالت بہترہوسکتی ہے بلکہ ملک ودنیابھرکے سیاح بھی اس قدرتی حسن سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کشتواڑمیں سیاحتی شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینے سے یہاں روزگارکے بے شمار مواقع پیداہونگے۔سروڑی نے یومیہ اُجرت وڈیلی ویجرملازمین کی اُجرتوں کامعاملہ اُبھارتے ہوئے کہاکہ اپریل2016سے یہ لوگ اُجرتوں سے محروم ہیں۔سروڑی نے جانکاری دی کہ 48میگاواٹ لوورکلنائی ہائیڈروالیکٹریک پاورپروجیکٹ دونادی کے زمین مالکان اب تک معاوضے سے محروم ہیں، جنہیں بلاتاخیرمعاوضہ دیاجاناچاہئے کیونکہ انہوں نے زمینیں پروجیکٹ کیلئے دی ہیں ۔سروڑی نے بتایاکہ کلنائی اور ریتلے درابشالہ پاوورپروجیکٹوں کاٹھیکہ جن کمپنیوں نے لیاتھاوہ کام ادھورہ چھوڑکرفرار ہوگئی ہیںجن کی وجہ سے زبردست پریشانیاں آئی ہیں۔
سی وی پی پی پروجیکٹ سے متاثرین کمیٹی کا اجلاس
کشتواڑ //سی وی پی پی پروجیکٹ سے متاثرین کی مقامی کمیٹی کی جانب سے ڈول میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں سدھار لئیبر یونین پلماڑ، دچھن ، اور مڑواہ کے نمائندوں نے شرکت کی ،سدھار لئیبر یونین پلماڑ، دچھن ، اور مڑواہ کے نمائندوں کی قیادت اشونی پریہار اور مسعود مٹو نے پروجیکٹ متاثرین کمیٹی ڈول کے فاروق ٹپال اور سبھاش چندر کے ساتھ ایک میٹنگ کی اوراتفاق رائے سے مقامی لوگوں کے مفادکے لئے مشترکہ جد و جہد کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انہوں نے پہلے ہی موضع ارضی کے زمین مالکان کو جاب فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انتباہ کیا کہا گر د ودنوں کے اندر اندر ان کو ملازمت فراہم نہیں کی گئی تو وہ پروجیکٹ پر کام بند کریں گے۔کمیٹی نے افکان مینیجمنٹ سے درخواست کی ہے کہ ورکروں کو لئیبر قانون کے تحت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ،جس کے لئے انہوں نے پہلے ہی ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔
کشتواڑ کے بیروز گارنوجوانوں کا رہبر کھیل کی تعیناتی پر زور
کشتواڑ//ضلع کے بیروز ار نوجوانوں نے ر یاست کے گورنر سے ضلع سطح پر رہبرء کھیل کی تعیناتی کرنے کی اپیل کی،جن کے انٹرویو پہلے ہی لئے گئے ہیں۔ضلع کے ایک یوتھ لیڈر نے کہا ہے کہ تعیناتیاں ایجوکیشنل زون سطح پر منعقد کی جا رہی ہیں،جس سے تمام تربیت یافتہ اُمیدواروں کو روز گار مہیا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ضلع سطح پر تعیناتیاں کی جاتی ہیں ،تو اس سلسلہ میں تمام تربیت یافتہ اُمید واروں کو بطور رہبرء کھیل تعینات کیا جا سکتا ہے،جسکے بعد بھی ضلع میںسات اسامیاں خالی رہ جائیں گی۔اس لئے انہوں نے رہبرء کھیل اسامیوں کی تعیناتیاں ضلع سطح پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ضلع کے تربیت یافتہ اُمید واروں کو روز ار مہیا ہو سکے۔
بانہال میں ایمپلائمنٹ اور ااینٹر پرینور شپ پر سیمنار کا انعقاد
رام بن //فوج کی جانب سے نوجوانوں کی معاونت کے کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے ضلع کے بانہال علاقہ میں ایمپلائمنٹ اور ااینٹر پرینور شپ پر سیمنار کا انعقاد کیا۔سیمنار دو مرحلوں میں منعقد کیا گیا ۔سیمنار کا پہلا مرحلہ بانہال میںمنعقد کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کے فاعدے کیلئے دوسرا مرحلہ ٹاٹھر ،چانجلو، باٹو اور اھڑال میںمنعقد کیا گیا۔سیمنار میں متعدد نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ کے لئے دستیاب مختلف کورسوں سے واقف کیا گیا۔کارپورئیٹ سوشل ریسپانسبلٹی پہل کے تحت مہندرا پائڈ سکول ، جموں و کشمیر اینٹر پیرینور شپ سیمنار اور ڈیولپمنٹ انسٹیچوٹ (JKEDI)، دین دیال اوپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (DDU-GKY)، اور ئین ایڈو ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ،سوریہ وائرز رائیویٹ لمیٹڈ،انفراسٹریکچر لئیزنگ اینڈ فائنانشل سروسز (IL&FS) اور جموں و کشمیر سٹیٹ لائیو لی ہُڈ مشن (JKSRLM) نے سیمانر میں شرکت کی۔پروجیکٹ مہندر ا پرائڈ سکول نوجوانوں کو آئی ٹی میں رٹیل سیلز اینڈ ہاسپٹلٹی بزنس تین مہینے کا مفت کورس فراہم کر رہا ہے اور نوجوانوں کو تربیت مکمل کرنے کے بعد روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے فوج کی جانب سے منعقد کی جا رہی ایسی کاوشوں کی ستائش کی ہے اور فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔