پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبے میں سوموار کو مزید3کمسن بچوں سمیت 58افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح جموں و کشمیر میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5ہزار295ہوگئی ہے۔ اس دوران ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 10بنی ہوئی ہے۔ ڈیوژنل نوڈل آفیسر جموں ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ سوموار کو ڈینگی کیلئے 184ٹیسٹ کئے گئے جن میں 58افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے‘‘۔ڈاکٹر رائے نے بتایا کہ متاثرین میں 39مرد اور 19خواتین شامل ہیں۔ ڈاکٹر رائے نے بتایا کہ ابتک ڈینگی کیلئے 16926ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5ہزار 295افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی بیماری پر نظر گرز رکھنے والے ڈیوژنل نوڈل آفیس جموں کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع جموں میں سوموار کو ڈینگی سے45افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح ضلع میں متاثرین کی تعداد 4192، ادھمپور میں سوموار کو 4متاثر ہوئے جبکہ یہاں مجموعی تعداد472بنی ہوئی ہے۔ راجوری میں مزید ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں مجموعی تعداد55،ڈوڈہ میں ایک متاثر ہوا اور یہاں مجموعی تعداد120ہوگئی۔ کشتواڑ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی اور یہاں کل15افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ سانبہ میں 199، ریاسی میں 86، پونچھ میں24، رام بن میں 31متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 6بنی ہوئی ہے۔