مدینہ//سعودی حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں اب تک آٹھ لاکھ 24 ہزار 692 عازمین حج کی ادائیگی سے قبل شہر نبی میں مختصر قیام کے لئے پہنچ چکے ہیں۔سعودی حج اور وزٹ کمیٹی کے مطابق جمعرات کے روز پہنچنے والے عازمین کی تعداد 11 ہزار 107 تھی۔ادارے نے اعداد وشمار کے حوالے سے مزید بتایا کہ مدینہ سے سات لاکھ 27 ہزار 583 افراد مکہ روانہ ہو گئے ہیں جبکہ 97 ہزار افراد نے جمعرات کو مدینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے بتایا کہ مدینہ میں ہوٹلوں کے کمروں میں بکنگ کا تناسب 32 فی صد ہے۔