بانہال ؍؍ پھاگو بانہال میں میں قائم درسگاہ مدرسہ اشرف العلوم پھاگو بانہال نے اتوار کو اپنا تتیسواں سالانہ جسلہ منعقد کیا ۔ اس موقع پر ریاستی اور بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے علماء دین کے علاوہ عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ علماء نے اس موقع پر اپنے خطابات میں معاشرے کی اصلاح اور مسلمانوں کو دین حق پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو انسان کی دُنیائی اور آخرت کی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے ۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دین حق کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر اپنی دُنیائی اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر مسلم پرنسل لاء بورڑ کے رکن مولانا انور اللہ فلک قاسمی نے عوام سے تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ علم ہی وہ دولت ہے جو ہمیں جہالت سے نکال کر روشنی کی طرف لا سکتی ہے ۔ اُنہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کر کے اس دین حق کی خدمت کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اتفاق سے ہی ایک خاندان ایک گھر اور ایک سماج طاوقت ور بن سکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حضرت محمد ؐ دُنیا میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ ہم ذات پات ، مسلکی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ طبقے ایک دوسرے کی مدد کے لئے وجود میں آئے ہیں نہ کہ تفرق کے لئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کو بحال رکھنے اور زندگی کی پڑتی کو معتدل رکھنے کے لئے طبقے وجود میں آئے ہیں تاکہ انسان اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گذار سکے ۔اُنہوں نے کہا کہ دُنیا میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں بلکہ ہر مسلمان اللہ ہو اکبر پڑھتا ہے اور اس بات کی گوائی دیتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دین اسلام کی طرف سے سکھائی گئی باتوں پر اگر انسان اپنی زندگی گذارے تو اُسے غیبی صورت میں ہر معاملے میں اللہ کی مدد ملتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلمان کو اپنا مسلمان والا کریکٹر دکھانے کی ضرورت ہے اور اسی سے اُن کی غیر محسوس طریقے میں اللہ مد کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حضرت محمد رسول ؐ نے جو تعلیمات ہمیں دی ہیں اُن پر ہمیں چلنے کی ضرورت ہے اور اُن کے طریقہ زندگی کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے جس سے ہم فلاح و بہبود حاصل کر سکتے ہیں ۔ علماء نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق اپنے اخلاق کو بلند کر نے کی ضرورت ہے ۔ علماء نے دور دراز کے علاقوں میں قائم مدارس کو دین حق کو پھیلانے کے کام میں ایک بہترین کارنامہ انجام دے رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ دین حق کو سمجھنے کے لئے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہر مسلمان کا حق ہے ۔ اس مدواران سالانہ جلسے کے موقع پر مدرسہ سے فارغ شدہ سات حافظ اکرام کی دستار بندی بھی کی گئی اور اُنہیں مبارک بادی پیش کی گئی ۔ ان کے علاوہ مولانا قاری جمشید جوہر (جھارکنڈ) ، مولانا الحاج مفتی مظفر حسین قاسمی شیخ الحدیث دارلعلوم سوپور، مولانا لعل الدین مہتمم دارلعلوم مرکزی پال نگڑھ راجوری ، مولانا محمد اکرام راجوری ، مولان محمد قاسم مہتتہم دارلعلوم رامسو، مولانا مفتی خورشید احمد امام جامع مسجد عید گاہ بانہال ، مولانا عطاللہ مہتمم مدرسہ سور القرآن کھڑی ، مولانا مفتی ظلفقار مہتمم دارلعلوم نعمانیہ بانہال ، مولانا مفتی جلال الدین مہتمم دارلعلوم چملواس ، مولانا مشتاق احمد نقشبندی کے علاوہ دیگر علماء دین موجود تھے ۔