بانہال // مدرسہ اشرف العلوم پھاگو بانہال کی طرف سے 33 واں سالانہ جسلہ 22 جولائی بروز اتوار کو صبح دس بجے شروع ہونا طے پایا ہے جو پیر کی صبح نماز اشراق تک دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر مدرسہ اشرف العلوم پھاگو سے فارغ شدہ حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گئی جس میں ریاست اور بیرون ریاست کے علما ء اکرام شرکت فرما رہے ہیں۔ تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر جلسہ ثواب دارین حاصل کریں اور مدرسہ کے کارکنان اور زیر تعلیم بچوں کو شکریہ اور خدمت کا موقع دیں۔اس موقع پرتشریف لانے والے لوگوں کیلئے قیام اور طعام کا انتظام منجانب مدرسہ ہوگا۔