سرنکوٹ// محکمہ پی ایچ ای کو زمینیں فراہم کرنے والے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاج کی قیادت اسرار احمد صدر ،نائب صدر آزاد احمد اورجنرل سیکریٹری فیاض ملک کررہے تھے۔مظاہرین نے بتایاکہ انہوںنے محکمہ کو زمینیں بھی دیں اور کئی سال سے وہ محکمہ میں کام کررہے ہیں لیکن حکومت نے انہیں مستقل ملازمت نہیں دی جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایس آر او 520میں ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے اور انہیں کیجول ورکروں کے طور پر تعینات کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ایس آراو میں تبدیلی کی جائے اور ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے مستقل ملازمت دی جائے نہیں تو وہ اپنی زمینیں بھی واپس لے سکتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ان میںسے بیشتر لوگوںنے بیس سال محکمہ کی خدمت کی ہے اور اب ان کی عمر ملازمت کی حدکو بھی پار کرچکی ہے اس لئے ان کے ساتھ انصاف اسی بنیاد پر ہوگاکہ انہیں مستقل زمرے میں لایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ لاکھوں روپے مالیت کی زمینیں لیکر محکمہ نے بے رخی اختیار کرلی لیکن وہ اپنا حق لیکر رہیںگے ۔انہوںنے کہاکہ اگر اکتیس دسمبر تک ان کیلئے کوئی پالیسی وضع نہ کی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگے ۔