کشتواڑ//محکمہ لیبر کی جانب سے قصبہ میں جمعہ کے روز ریاستی و مرکزی سرکار کی مختلف سکیموں کو لاگو کرنے کے لئے ایک بیدای کیمپ کا اہتما م کیا گیا۔اس موقعہ پر ڈی سی انگریز سنگھ رانا مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے جے اینڈ کے بلڈنگ و دیگر کنسٹریکشن ورکروس ویلفیئر بورڈ کی سکیموں کے تحت376 استفادہ حاصل کرنے والوں میں35لاکھ روپے کی مالیت کے چیک تقسیم کئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ سرکار لیبر کلاس کی بہبودی کی خواہاں ہے اور انکی بھلائی کے لئے متعدد سکیمیں لانچ کی گئی ہیں۔انہوں نے محکمہ لیبر کی کارکردگی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے محکمہ کے افسروں کو اپنی سکیموں اور پروگراموں کیلئے جامع بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ مستفید کو زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہو۔ڈی سی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہو ایک مزدور اپنے آپ کو محکمہ لیبر کے ساتھ درج ہو اور سرکار کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں کا فائدہ لے سکیں،جس کے لئے انہوںنے متعلقہ افسروں کو ٹھوس کاوشیں کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کو چاہیے کہ وہ ایک مناسب سروے کرے ،تاکہ مستحق افراد کو فائدہ ہو۔انہوں نے لیبر کلاس کی بہبودی کے لئے بنائے گئے مختلف سکیموں بشمول تعلیم او رمہلک بیماریوں کے محالجہ کے لئے مالی امداد کی جانکاری دی۔پروگرام میں اے ڈی سی کشتواڑ، اے سی ڈی، اے سی آر،اے ایل سی ،اے آر ٹی او او رضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لیبروں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔