جموں//کرشی بھون میں منعقدہ ایک اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسٹینشن مرکزی وزارت زراعت ارون کمار نے محکمہ ایگریککلچر ٹیکنالوجی منیجمنٹ ایجنسی (ATMA)کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر ایگرکلیچر جو کہ اسکیم ہذا کے نوڈل آفیسر بھی ہیں نے تعارف پیش کرتے ہوئے ریاست کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جارہے کاموں کے بارے میں انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آتما اسکیم مختلف محاذوں پر کامیابی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے اور کسانوں کو جدید ترین تکنیک کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ مقررین نے بتایا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدن میں اضافہ کا عزم کیا ہوا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کسانوں کو جدید ترین ٹکنالوجی کے بارے میں بتایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیتی باڑی کو ایک منصوبہ بند ڈھنگ سے نہ صرف منافع بخش صنعت میں بدلا جا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ملک کی اناج کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر ایکسٹنشن نے بتایا کہ ملک بھر سے ملی فیڈ بیک کے سر پر آتما کی گائیڈ لائنز پر نظر ثانی کی جا رہی ہے اور زمینی سطح پر ملازمین کو تربتی دی جا رہی ہے تا کہ اس کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ میٹنگ میں سنیل کول، نریندر مشرا، جگموہن بھٹ، جے سی رینہ، ایس کے بھان، وکاس شرما، رما کانت شرما، پوجا نیئر، بی بی سدھا، رویندر کاچرو، اشوک گپتا، رومیش کھوسا اور دیگران بھی موجود تھے۔