عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جے کے سی آئی پی کے تحت اے ڈبلیو پی بی 2025-26کے پروجیکٹ اور نالج کمپونٹ کے تحت حساسیت اور تعلیمی ورکشاپ کا پروگرام کھونموہ سرینگر میں منعقد ہوا۔ تقریب کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر رفعت آفتاب قریشی نے کیا۔چیف ایگریکلچر آفیسر سرینگر ادریس بشیر نے اس ورکشاپ کا انعقاد ضلع سرینگر کے یوتھ کلب کے ممبران/کسانوں/کاروباریوں کو بیدار کرنے کے لیے کیا۔اس موقع پرجوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ان پٹس سوہن سنگھ، KVKسرینگر کے سربراہ پروفیسر شمیم احمد سمنانی، زرعی یونیورسٹی اور KVK سرینگر کے ریسورس پرسنز، زراعت اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہون یوتھ کلبوں کے ممبران اور ورکشاپ کے لیے ورکشاپ میں شرکت کی۔