عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری اور کئی دیگر سینئر لیڈروں نے کل لالچوک حلقے سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی کارکنان کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔نئے اراکین کا تعلق حلقہ لال چوک کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سینئر لیڈران موجود تھے، ان میں صوبائی صدر محمد اشرف میر، ترجمان اعلی و سٹیٹ سیکریٹری منتظر محی الدین، ضلع صدر سرینگر محمد شفیع میر اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔پارٹی جوائن کرنے والوں میں ارشاد احمد، شمیم احمد بدری، عمر حنیف، مشتاق احمد میر، مختار نائک، فاروق احمد، طارق احمد میر، اور دیگر اشخاص شامل ہیں۔