راجوری //مبارکپور ہ۔سوہانہ گلی سڑک پر تارکول بچھانے کاکام شروع ہونے پر بڑی آبادی نے ڈپٹی کمشنر راجوری کاشکریہ ادا کیاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت بننے والی اس سڑک کاکام ایک دہائی قبل شروع ہواتھاتاہم اسے التواکاشکار بنادیاگیا جس کے بعد یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لایاگیاجنہوںنے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے اس پر کام شروع کروادیاہے ۔ سابق سرپنچ ٹنڈی تراڑ یوگیش شرمانے بتایاکہ ٹنڈی تراڑ،پلولیاںاور مبارکپورہ کیریا ں کے علاوہ منکوٹ ، ننگاناڑ، سوہانہ ، نالا، کیلا گھائی ،کھنہ کوٹ ، سڈیال علاقوں کیلئے یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر تارکول بچھانے کاکام شروع کرکے اہم اقدام کیاگیاہے ۔میاںمنظور کاکہناہے کہ لوگ ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں جنہوںنے سڑک پرکام شروع کروایا۔ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سبھاش چندر شرما نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے ترجیحی بنیاد پر اس سڑک کاکام شروع کروایاہے جس سے بہت بڑی آبادی کو فائدہ ملے گا۔