پونچھ//رمضان کا چاند فلک پر نمودار ہوتے ہی پونچھ ضلع میں گھروں کے ساتھ مساجد میں بھی خصوصی عبادتوں کے اہتمام کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چاند رات کو ہی عبادت گزاروں کے لئے مساجد میں بھی خاص طور سے علاقہ کی مساجد میں تمام تیاریاں مکمّل کر لی گئی تھی۔ منگل وار کورمضان کا چاند فلک پر نمودار ہوتے عبادت گزاروں نے مساجد میں نمازِ تراویح پڑھی۔ نمازیوں کی سہولیت کے لئے شہر کی تمام مساجد میں خاص انتظامات کئے گئے۔مرکزی جامع مسجد پونچھ کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی پانچ وقت کی نماز کے علاوہ کثیر تعداد میں نمازی تراویح پڑھتے ہوئے نظر آئے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے حافظ مجید نے کہا کہ ماہ رمضان کی اہمیت محض روزے کے اہتمام سے نہیں ہے ، بلکہ اس مہینے میں کی جانے والی عبادتوں کا اجر دوسرے مہینوں کی عبادتوں سے زیادہ سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان محض سحر و افطار نہیں بلکہ ماہ صیام کی فضیلت اس کی خصوصی عبادتوں سے ہیں،اس لئے عبادت گزاروں اور روزہ داروں کو ماہ رمضان کا انتظار رہتا ہے اور عبادتوں کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوڈ19 جیسی وباء کے چلتے اس بار بھی عوام اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے بارگاہ رب
العزت میں حاجری دیں گے۔ادھر جامع مسجد علی علیہ السلام میں ہر سال کی طرح اس بار بھی خصوصی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔یہاں ہر روز ایک پارہ کی تلاوت ہو گی جس میں مومنین کرام کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔