بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر میں آئندہ ماہ25نومبر کو منعقد ہونے والی قومی’ای گورننس‘ کانفرنس کیلئے ایک آئی اے ایس افسر سمیت مزید5جموں کشمیر انتظامی سروس افسراں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ میں انتظامات اور تال میل کیلئے تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔ جموں کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں25نومبر کو2روزہ ای گورننس قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،جس میں سرکار نے پہلے ہی11مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اس کانفرنس کے انتظامات اور مزید تال میل کیلئے سرکار نے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے دفتر میں تعینات آئی اے ایس افسر اننت دیویدی کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ریاسی،اومیش شان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت کٹرہ امبیکا بالی،محکمہ خوراک،شہری رسدات و تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجوری محمد عارف لون اور ایکسایز کمشنر کے دفتر میں تعینات ای ٹی ائو انو راگ شرما کیلئے تعینات کیا ہے۔کانفرنس کیلئے مرکزی سطح پر11رکنی سینٹرل کارڈی نیشن کمیٹی کیلئے محکمہ انفاریشن ٹیکنالوجی کے کمشنر سیکریٹری پرینہ پاری کو سونپا گیا ۔جس کو تقریب کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتظامات اور کارڈی نیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کمیٹی میں علاقائی ٹرانسپورٹ افسر جموں کو چیئرمین جبکہ رہائشی کمٹی کی کمان محکمہ مہمان نوازی و تواضع کے جوائنٹ ڈائریکٹر جموں کو سونپی گئی ہیں۔ تقریب کا انتظام کرنے والی11رکنی کمیٹی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے رجسٹرار ناگندر سنگھ جموال کو سونی گئی جبکہ میڈیا کوریج کیلئے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر جموں کو چیئرمین نامزد کیا گیا ۔وئب کاسٹنگ کمیٹی کے سٹیٹ انفارمیٹکس افسر سلیم خان چیئرمین ہونگے