جموں//لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے جمعہ کے روز جنرل آفیسرکمانڈنگ ، وائٹ نائٹ کارپس جسے XVIکارپس کے طورپرجاناجاتاہے کاعہدہ سنبھال لیاہے۔جنرل پرمجیت سنگھ جوکہ اعلیٰ ریجمنٹ میں وقاری عہدوں اوربلندچوٹیوں پرخدمات انجام دینے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے یہ عہدہ سابق جنرل سربجیت سنگھ کی موجودگی میں سنبھالا۔دفاعی ذرائع کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے سلسلے میں ایک کااہتمام کیاگیاتھا۔اس سے پہلے جنرل پرمجیت سنگھ نے جنوبی پیرپنچال میں داخلی وخارجی چیلنجز،ایل اوسی اکھنورکے علاوہ پونچھ کے چکاں داباغ آرپارتجارتی مرکز ،انٹرنل سیکورٹی ،ہنٹرلینڈخطہ چناب اورپورے جموں صوبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔57 سالہ پرمجیت سنگھ نے انڈین آرمی کو12جون 1982 میں مدراس ریجمنٹ میں جوائن کیا۔اس کے بعد1984کوجنرل آفیسر وقارپیراچھوٹ ریجمنٹ (سپیشل فورسز) میں چلے گئے۔چارج سنبھالنے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل سنگھ چیف آف سٹاف ہیڈکوارٹر ناردن کمانڈکے عہدے پرفائزتھے۔انہوں نے مختلف سپیشل فورسزبٹالینوں کی بھی قیادت کی ہے جنھوں نے اڑی میں2016میں آرمی برگیڈپرحملے کے بعدسرجیکل سٹرائیک کامنصوبہ بنانے میں اپنارول اداکیا۔انہوں نے میجرجنرل،جنرل سٹاف نادرن کمانڈہیڈکوارٹرکے طورپرسٹریٹجک ملٹری میں حزب المجاہدین کے کمانڈربرہان وانی کی ہلاکت کے بعدشروع ہوئی ایجی ٹیشن کوختم کرنے میں بھی اپناکردارنبھایا۔لیفٹیننٹ کرنل دویندرآنندجوکہ جموں نشین دفاعی ترجمان ہیں نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون ،ڈیفنس سروسزسٹاف کالج والنگٹن ،آرمی وارکالج ،مہو اورنیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔اپنی 36سالہ فوجی خدمات میں نمایاں کارکردگی کیلئے مختلف اعزازات بھی حاصل کرچکے ہیں۔