رام بن//لیبر ڈیپارٹمنٹ رام بن نے شلگڑی چملواس میں لوگوں کو مزدور قوانین اور جموں کشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر سکیم بورڈ کی جانب سے مختلف سکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر رام بن گھنشیام بسوترہ مہمان خسوصی جب کہ سینئر اسسٹنٹ سنیل کمار چنڈیال نے صدارت کی۔اس کیمپ میں تقریباً300افراد بشمول چمبلواس اور مضافات سے کنسٹرکشن ورکروں نے شرکت کی۔اسسٹنت کمشنر نے کنسٹرکشن ورکروں اور مزدوروں کو مختلف سرکاری سکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اور بورڈ مزدور طبقہ کے ترقی و فلاحی بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزدور طبقہ ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ کی جانب سے جاری متعدد سکیموں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ورکروں کے واثوں کی کم تعلیم کیلئے 2500روپے سے 10,000روپے، پوسٹ گریجویشن کیلئے 15ہزار روپے ،30ہزار روپے ڈپلوما کورسوں کیلئے اور 50 ہزار روپے پیشہ ورانہ کورسوں کے لئے فراہم کی جا رہی ہے۔محکمہ موذی مرض میں مبتلا رجسٹرڈ کنسٹرکشن ورکروں کیلئے ایک لاکھ روپے فراہم کرتی ہے۔ موت کے کیس میں 2لاکھ روپے اور 5ہزار روپے مقتول مزدور کے وارثوں کو دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے ورکروں کو اے ایل سی دفتر میں اپنی رجسٹریشن کروانے کیلئے زور دیا تا کہ انہیںجے کے بلڈنگ اور دیگر ورکرس ویلفیئر ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہو سکے۔پروگرام میں شرکاء میں پمفلٹ اور رجسٹریشن فارم بھی تقسیم کئے گئے۔