منڈی//نیشنل کانفرنس کی جانب سے بدھ کو لورن کے علاقہ میں ایک اجلاس منعقد کیاگیاجس کی صدارت این سی یوتھ کے صوبائی صدر و سابق ممبر اسمبلی پونچھ اعجاز احمد جان نے کی۔پارٹی کی طرف سے دعویٰ کیاگیاہے کہ اس موقعہ پرکچھ پی ڈی پی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیا رکی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جماعت نے ہمیشہ غریب لوگوں کی رہنمائی کی اور پی ڈی پی بے جے پی سرکار نے تین سال میں غریب عوام کا جینا مشکل کردیاہے ۔انہوںنے کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی عوام آج بھی بجلی، پانی، راشن جیسی سہولیات کو ترس رہی ہے اور جن لوگوں نے ایم جی نریگا کے تحت مزدوری کی ،اجرت ہی نہیں دی جارہی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو لوگوں کے مسائل کی کوئی فکر نہیں اور صاحبان اقتدار اپنے گھروں کو بھر رہے ہیں ۔پارٹی میں شامل ہونے والوںنے کہاکہ پی ڈی پی کے جھوٹے وعدوںسے تنگ آکر وہ این سی میں شامل ہوئے ہیں۔اپنے خطاب میںاعجاز احمد جان نے کہا کہ ان لوگوں کا پی ڈی پی جماعت کو خیر آباد کہنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ پی ڈی پی بی جے پی حکومت کے طرز عمل سے تنگ آچکے ہیں اور این سی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے اور حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کرپارہی ۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں فیاض احمد، شہزاد احمد ،محمد یوسف ،عمران احمد، محمد اشفاق ،محمود لون، منظور ڈار ،نور محمد، جہانگیر احمد، سجاد احمد، فارق احمد ،رحیم ڈار، محمد رستم، محمد اسلم بٹ، ارشاد احمد نائیک، محمد یوسف نائیک، محمدعمران، اعجاز لون، اعجاز میر اور مشتاق احمد شامل ہیں۔