نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے لمبیڑی علاقہ میں کسان بھون کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے ڈی ڈی سی ممبر کے ہمراہ کسان بھون کا افتتا ح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے بھاجپا ریاستی صدر نے کہاکہ انتظامیہ کسانوں کی فلاح و بہبود کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں اور ان ہی کوششوں کے تحت لمبیڑی میں کسان بھون کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔بھاجپا لیڈر نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھیتی باڑی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے لمبیڑی میں ہسپتال ،ہائر سکینڈری سکول لمبیڑی کو ماڈ ل سکول کے طور پر بنانا وغیرہ کاموں کو منظوری دی گئی ہے ۔اس موقعہ پر محکمہ زراعت کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔