۲۴؍اکتوبراتوار کے دن دوبئی میں اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ مقابلے کے د وران پاکستان کے خلا ف میچ میں دس وکٹوں کی شکست سے انڈین ٹیم کے تیز گیند بازمحمدشامی کوان کی بولنگ پرتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے انہیں غداری کاالزام تک لگا ڈالاگیا ،جس پربعض سابق انڈین کرکٹرز و دیگرشخصیات نے تشویشنا ک قرار دیا ہے۔
انڈیا کے سابق نامورکرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ’محمد شامی پرحملے افسوس ناک ہیں۔انڈین بولرمحمدشامی اپنی پرفارمنس کی وجہ سے انڈین شائقین کی تنقیدکانشانہ بنے، تو یہ سلسلہ اتنابڑھا کہ ان کا نام ٹویئٹر کی ٹرینڈز لسٹ میں سب سے اوپر آگیا۔وریندرسہواگ کاکہنا تھاکہ ’محمدشامی پرحملے شاکنگ ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک چیمپیئن ہے اورجوکوئی بھی انڈین کیپ پہنتا ہے، کسی بھی آن لائن ہجوم سے زیادہ اپنے دل میں انڈیاکو رکھتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ شامی میں آپ کے ساتھ ہوں، اگلے میچ میں دکھاؤ اپناجلوہ‘‘۔
اپنے اس وطن ِعزیز میںمسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور سیکولر بھارت میں انتہا پسندی کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتیں آج کوئی راز نہیں رہی ہیں۔ اتوارکودوبئی میں اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلے کے دوران پاکستان کی فتح اور ہندوستان کی ہار کے بعد بہت سے ہندوستانیوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموںپراپناغصہ انڈیا کے تیزگیندبازمحمدشامی پرنکالا ، جو ایک مسلمان تھا،جس نے اس میچ میں بغیر کسی وکٹ کے 3.5 اوور میں 43 رنزدئے تھے۔
اس بات سے تقریباً ہم سبھی واقف ہیں کہ اسلاموفوبیا کے تحت پچھلے کچھ برسوں سے ہمارے پیارے ملک بھارت میں بھی اکثریتی طبقے کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوششیں جاری ہیں، جس کی وجہ سے غیر مسلموں کے دلوں میں اسلام کے نام پر خوف پیدا کیا جاتا ہے۔
اسلاموفوبیا ایک جدید لفظ ہے جو مسلمانوں اوراسلام کوبدنام کرنے کے لیے تیارکیاگیاہے ۔اسلام توپُرامن دین ہے اورامن کا درس دیتاہے ،اسی لیے اسے امن کا گہوارہ کہا جاتا ہے ۔جس مذہب میں راستے سے رکاوٹیں ہٹانے کوصدقہ جاریہ کہاجاتاہے، وہ مذہب کیسے کسی کو نقصان پہنچاسکتا ہے ؟
اگر تاریخ اٹھاکردیکھیں تودیکھا جائے گاکہ فتح مکہ مسلمانوں کی سب سے بڑی فتح تھی۔ اس موقع پر ہمارے پیارے نبی حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنوں کومعاف کرکے امن کی اعلیٰ مثال قائم کی اوردنیاکو دکھایاکہ اسلام ایک پُرامن دین ہے۔ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمت ِ عالم ہیں، جوسب کے لئے رحمت بن کرتشریف لائے ہیں۔ سورہ انبیاء آیت نمبر 82پر اللہ پاک نے ارشاد فرمایا۔اے نبی ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔جوسب کے لیے رحمت ہو، اُن کی اُمت ظلم وزیادتی وبربریت وتشددکو بڑھاوا نہیں دےسکتی۔تعجب ہےکہ جومذہب غیرمسلموں کے حقوق کا بھی خیال رکھتاہے، اُس مذہب سےآخر ڈر کیوں؟ جہاں تک تواسلاموفوبیا کی سب سے بڑی وجہ سامنے آتی ہے وہ یہی ہے کہ مختلف ممالک میں اسلام کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔اگرکوئی اسلام کوپڑھے اورسکون واطمینان کیساتھ سمجھنے کی کوشش کرے توضروراسلام انکے دلوں میں جگہ بنالیتا ہےاور پھر اگروہ اسلام کے ماننے والے بن جاتے ہیں تو اس میں مسلمانوں کا کیا قصور ہے؟اسی لئے اسلام کی تعلیمات سے دورکرنے کے لیے انسانوں کے دلوں میں اسلام کی نفرت پہلے ہی پیدا کرنے کی کوششیںجاری ہیںتا کہ وہ اسلام کی تعلیمات سے دور رہیں، اسلام کونہ پڑھیں نہ سمجھیں نہ قوم مسلم سے اپنا رابطہ بنائیں۔ہم سب انسانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹی وی چینلوں وسوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز سے اسلام کو نہ سیکھیں بلکہ اسلامی کتابوں کا مطالعہ کریں، اسلامی تاریخ پڑھیں ، تو حق واضح ہوجائیگا۔ یہ حقیقت ہے کہ کھیل میں جیت ہارتوہوتی رہتی ہے،جو آج جیتا ہے وہ کل ہار بھی جاتا ہےاورکسی بھی کھیل میں مذہب اور ذات پات سے کوئی لینادینا نہیں ہوتا۔
رابطہ۔9886402786