سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مرکزی زیر انتظام لداخ میں خدمات کی انجام دہی کیلئے ڈیپوٹیشن پر روانہ کئے گئے 2جموں کشمیر انتظامی افسراں کو فارغ کرتے ہوئے فوری طور پر نئی تقرری کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سرکاری آرڈر زیر نمبر1131-JK(GAD) of 2021محرر25 اکتوبر کے تحت جن دو افسراں کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں اپنی خدمات کی انجام دہی کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا،وہ خود کو25نومبر2021سے خود کو موجودہ پوزیشنوں و مقامات سے فارغ کیا ہوا تصور کریں۔ ان افسراں میں جموں کشمیر انتظامی سروس کے افسران محمد نذیر شیخ اور کیپل شرما شامل ہیں۔ حکم نامہ میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئی تقرری کے مقام پر رپورٹ کریں۔