یو این آئی
سرینگر//مرکزی زیرِ انتظام علاقے لداخ میں رواں سال جون کے مہینے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں زبردست اچھال دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اس بار لداخ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جون 2025 میں 3,349 غیر ملکی سیاحوں نے لداخ کا رخ کیا تھا، جبکہ اس سال جون (2026) میں یہ تعداد 99.46 فیصد اضافے کے ساتھ 6,680 تک پہنچ گئی ہے۔ لداخ آنے والے بین الاقوامی سیاحوں میں سب سے بڑی تعداد اسرائیل سے ہے، جو لداخ کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ بن کر ابھرا ہے۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ، امریکہ، ویتنام اور ملائیشیا۔جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور اسپین۔جاپان، تائیوان، روس، جنوبی کوریا اور دیگر یورپی و جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سمیت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ملا کر جون 2026 میں مجموعی طور پر 1,07,740 سیاح لداخ آئے، جو گزشتہ سال جون (75,089 سیاح) کے مقابلے میں 43.48 فیصد زیادہ ہے۔رواں سال جنوری سے جون تک کے پہلے چھ مہینوں میں کل 2,25,286 سیاحوں نے لداخ کا دورہ کیا، جن میں 2,11,645 ملکی اور 13,641 غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی تعداد میں اس شاندار اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔