ایڈکی//کیرالہ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے ایڈکی میڈیکل کالج میں دھرنے کے لئے لوگوں کو جمع کرنے کے معاملے میں رکن پارلیمنٹ ڈین کوریاکوج سمیت 14 دیگر کے خلاف سنیچر کومعاملہ درج کیا ہے ۔یہ دھرنا ریاستی حکومت کے ذریعہ ایڈکی ضلع کے ساتھ سوتیلے رویہ اپنائے جانے پر روک لگانے اور ایڈکی میں سمپل کی جانچ کے لئے لیب کی منظوری دینے کے مطالبے کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔پولس نے مسٹر کوریاکوج، ایڈکی ضلع کانگریس کے صدر اور سکریٹریوں اور دیگر کے خلاف وبا قانون کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔