ممبئی // مہاراشٹر میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ سے زائدمعاملات درج ہوئے ہیں جبکہ 21ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ملک میں جاری لاک ڈائون کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق 1,10,920 کیس درج ہوئے ہیں جبکہ20,900 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔اس دوران پولیس پر حملوں کے 243 واقعات بھی پیش آئے ہیں اور ان حملوں کی پاداش میں 822 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔