تھنہ منڈی // نوشہرہ سے لاپتہ ہونے والا بچہ تھنہ منڈی سے بازیاب کیاگیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ انجانہ ٹھا کرا کا رہنے والا ایک بچہ جسکی شناخت فیاض حسین ولد محمد رزاق کے طور پر ہوئی ہے،گز شتہ روز گھر سے لاپتہ ہو گیا تھاجس کو اب تھنہ منڈی سے بازیاب کیاگیاہے۔فیاض چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ اس 12 سالہ بچے کوپولیس نے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر کرن چلوترا نے سب ڈیویژنل پولیس افسر چوہدری افتخار طالب کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کیا۔ کمسن بچے کی والدہ صفیہ بیگم نے پولیس کا شکریہ ادا کیاہے ۔