یو این ایس
سرینگر// لالچوک کے تاجروں نے ٹریفک کے ناقص انتظام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث روزانہ کے کاروباری امور شدید متاثر ہو رہے ہیں اور تاجروں اور عام عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر شیراز احمد میر اور اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی کمزوری اور ناقص منصوبہ بندی کے سبب خاص طور پر ایم اے روڈ اور اردگرد کے علاقوں میں جام کی صورتحال عام ہو چکی ہے۔ اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تاجروں، ملازمین، گاہکوں اور اہل خانہ کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔تاجری ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ وہ پرامن احتجاج کریں گے اور تاجروں، سول سوسائٹی کے اراکین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ لال چوک میں پہلے سے موثر ٹریفک نظام کی بحالی کیلئے حمایت کریں۔ایسوسی ایشنوںنے حکام سے فوری اصلاحات، غیر ضروری رکاوٹوں کو ہٹانے اور بہتر ٹریفک انتظام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔