یو این آئی
جنیوا/بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2028لاس اینجلس اولمپک کھیلوں کے ٹکٹ خریدنے کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔آئی او سی کے مطابق رجسٹریشن کی مدت 14جنوری سے 18 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس دوران جو شائقین ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں، انہیں ایل اے 28 کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کر کے اپنی پروفائل بنانی ہوگی۔کامیابی کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنے والے شائقین کو ٹکٹ ڈرا میں شامل کیا جائے گا، جس کے تحت ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک رینڈم ٹائم سلاٹ دیا جائے گا۔ یہ ٹائم سلاٹس اپریل 2026 میں کھلیں گے ، جس کے دوران پہلی ٹکٹ ونڈو میں 30 لاکھ سے زائد ٹکٹ دستیاب ہوں گے ۔آئی او سی نے بتایا کہ ٹکٹوں کی قیمتیں 28 امریکی ڈالر سے شروع ہوں گی اور ہر اکاؤنٹ سے زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے ۔لاس اینجلس اولمپک کھیل 14سے 30جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے ۔