ہندوارہ//لائوسہ ماور میں فوج کی جانب سے اتوار کو’جشن ماور‘ منایا جس میں نوجوانو ں نے اپنی صلاحیتو ں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ اس جشن کا کا اہتمام بر گیڈئر نے کیا تھا ۔اس موقع پر علاقہ کے لوگو ںاور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے دوران معروف گلو کار وقار خان نے اپنے فن کا مظاہر ہ کر کے سامعین کو محظوظ کیا جبکہ مختلف سکولو ں سے وابستہ طلبہ نے اپنے کرتب دکھائے ۔اس دوران کلچرل پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ماور خورشید احمد ڈار نے فن کا مظاہرہ کرنے والے بچو ں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانو ں کو اپنی صلاحیتو ں کو ابھارنے کا موقع ملے ۔