رام بن // ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ضلع افسروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ناشری سے جواہر ٹنل تک چار گلیارہ سڑک بنانے اور ریلوے کے ساتھ کام کر رہے محکمہ مال کے افسروں ،انجینئروں و تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندوںنے شرکت کی۔ اجلاس میںوزیر اعلیٰ کی ہدایات کو لاگو کرنے کیلئے ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایس ڈی ایم گول پنکج، ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری، ایس ڈی ایم بانہال وکاس ورما ،پی ڈی ڈی، پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای کے انجینئروں اور تعمیراتی کمپنیوں افکان، ارکان ریلوے، نویوگ، رامکے، ایچ سی سی ،گامون انڈیا اور این ایچ اے آئی کے نمائندوں نے بھی شرکت کر لی۔ڈی سی نے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانیوں کو لاگو کرنے کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوںن ے چار گلیار سڑک اور ریلویز کی اہمیت کے مد نظر کمپنیوں کو تمام روکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقعہ پر بعض مدعوں کو بھی حل کیا گیا ۔ڈی سی نے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے متاثر آبی وسائل کو بحال کرنے یا علاقہ کے لئے متبادل پانی سپلائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کنسٹریکشن کمپنیوں سے مقامی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو سڑک پر گڑھے وغیرہ پُر کرکے ،سائن بورڈ نصب کرکے، اور این ایچ آئی اے کے مختلف مقامات کی موذوں مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی، تاکہ شاہراہ پر آمد و رفت کسی روکاوٹ کے بغیر جاری رہے۔