حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی -مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے متعلق شعور بیداری کے سلسلے میں 8 روزہ پروگرام کا آغاز ہوا۔ ملک بھر سے زائد از 100 شرکاء اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ پروگرام میں جامع اور بین موضوعاتی تعلیم، ہندوستانی علمی نظام، تعلیمی قیادت کی حکمرانی اور نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور معاشرہ، اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران کو تعلیمی پالیسی کے بارے میں واقف کرانا اور انہیں ہندوستانی اخلاقیات اور انسانی اقدار سے متعلق نظریات سے آگاہ کرنا ہے۔