عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//زرعی یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقادکیا گیاجس میں متعدد افسران، فیکلٹی ممبران، سائنسدانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔مقررین نے قوم کی تعمیر میں کسانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔تقریب سے زراعت اور کسانوں کے مرکزی وزیرویلفیئر شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے قومی خطاب میں نئے نافذ کردہ VB-G RAM Gایکٹ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ ضمانت دیتا ہے کہ فی دیہی گھرانے کیلئے سالانہ 125دن کی اجرت ملازمت، پہلے کی مدت میں توسیع منریگا کے تحت 100دن کی فراہمی۔انہوں نے کہا کہ اجرت کی ادائیگی، ڈیجیٹل نگرانی اور شفافیت اور عوامی کاموں کی صف بندی چوٹی کے زرعی موسموں کے ساتھ یہ ایکٹ مربوط دیہی ترقی کو بھی فروغ دیتا ہے۔