الماتی//وسط ایشیائی ریاست قزاقستان کے ایک دور دراز علاقے میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ لگ جانے سے پڑوسی ملک ازبکستان سے تعلق رکھنے والے باون شہری زندہ جل گئے ہیں۔قزاقستان کی وزارتِ داخلہ کے تحت محکمہ ایمرجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جلتی ہوئی بس میں سے صرف پانچ افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔یہ حادثہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 10:30 بجے (0430 جی ایم ٹی پر) پیش آیا ہے۔تاہم اس نے بس کو آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔وزارت داخلہ کی اطلاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس ملک کے شمال مغربی علاقے آکتاؤ میں ایک شاہراہ پر رواں دواں تھی۔یہ شاہراہ روسی شہر سامارا کو ازبک سرحد کے نزدیک واقع قزاقستان کے جنوبی شہر شمکنت سے ملاتی ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ بس کس سمت میں جارہی تھی لیکن اس روٹ کو ازبک تارکِ وطن ورکروں کو روس لانے اوروہاں سے واپس لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔