مقبوضہ بیت المقدس// اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے دھاووں کے دوران آباد کاروں کو مقدس مقام قبہ الصخرہ کیصحن میں داخل ہونے، انہیں وہاں گھومنے پھرنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دے دی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی اوقاف، سپریم اسلامی کمیٹی اور دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہودی آباد کاروں کے قبہ الصخرہ پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان کی ایک نقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قب الصخرہ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف نے یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو عدیم المثال جارحیت قرار دیتیہوئے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحقہ مقدسات کی بے حرمتی کے واقعات میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب دوسری طرف امریکا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی تیاری کر رہا ہے۔فلسطینی محکہ اوقاف نے خبردار کیا کہ اگر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا تو پورے خطے میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہو گا۔ بیان میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور ناپاک امریکی عزائم پر عالم اسلام اور عرب دنیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔