ڈوڈہ//خوراک، شہر ی رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے ہے کہ حکومت ریاست میں قبائلی طبقے اور سماج کے دیگر پچھڑے طبقوں کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنناے کے لئے وعدہ بند ہے ۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار ڈوڈہ کے گجر بکروال بوائز ہوسٹل میں ایک رہائشی سکو ل کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پر وائس چیئرمین گجر بکروال ڈیولپمنٹ بورڈ گلزار احمد کھٹانہ، ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی پریہار، سیکرٹری گجر بکروال مشاورتی بورڈ مشتاق احمد کھٹانہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اکلاویہ رہائشی سکول کی تعمیر کے لئے 16کروڑروپے کا اعلان کیا او رکہا کہ اس سکول میں 480 طلاب کے لئے قیام و طعام کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔بعد میں وزیر نے تمام ضلع افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں عملائے جارہے بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔ انہوں نے ضلع میں قبائلی طبقے کی ترقی کے لئے ایس سی اے کے تحت عملائے جارہے پروجیکٹوں کا بھی
جائزہ لیا۔اس دوران ارکان قانون سازیہ جی ایم سروری اور شکتی راج پریہا ر نے کئی عوامی معاملات اُجاگر کئے جس میں ٹھاٹھری میں بس سٹینڈقائم کرنا اور ریسونگ سٹیشن ٹھاٹھری کو بڑھاوا دینا جیسے کئی معاملات شامل تھے۔وزیر نے ان مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اس بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ تیار کریں۔انہوںنے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ قبائلی طبقے کے لئے ہاتھ میں لی جارہی سکیموں کا فائدہ نچلی سطح کے مستحقین تک پہنچنا چاہے ۔