اننت ناگ //قاضی گنڈ میں دم گھٹنے کے سبب 5 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔بنہ بھٹ لامڑ میں علی محمد گورسی ولد میر جی گورسی نے گاؤ خانہکوگرم رکھنے کیلئے کوئلے کی ایک انگیٹھی رکھی تھی ۔ سوموار اورمنگل وارکی درمیان رات اس انگیٹھی سے خارج ہونے والا زہریلا گیس گائوخانے میں پھیل گیااوراس زہریلے گیس کی وجہ سے گائوخانے میں موجود نصف درجن کے قریب مویشیوںکادم گھٹ گیا۔منگل کی صبح جب علی محمدگورسی گائوخانے میں مویشیوں کوگھاس ڈالنے کیلئے چلاگیا تواُس کے ہوش اُڑگئے جب اُس نے گائو خانے میںمویشیوںکومردہ پایا۔ہلاک ہونے والے مویشیوں میں 2 بھینسیں، 2 گائیں اور ایک بچھڑا شامل ہے۔محکمہ انیمل ہسبنڈری نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے جائے واردات کا معائنہ کیا۔محکمہ کے عملہ کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی موت کی وجہ زہریلا دھواں ہے جو گائو خانہ میں آگ کے سبب پیدا ہوئی جس کے سبب مویشی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ہے۔